اتوار, اکتوبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-04
in قومی خبریں
A A
انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

نئی دہلی، 3 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد کرنے اور جمہوریت کو ختم کرنے کی کوششوں کو انڈیا اتحاد کامیاب نہیں ہونے دے گا اور اس کے خلاف ملک بھر میں مل کر لڑائی لڑی جائے گی۔
مسٹر کھرگے نے ہفتہ کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایس آئی آر کی وجہ سے پورا انتخابی عمل برباد ہو گیا ہے۔ بی جے پی حکومت میں جمہوریت کو برباد کر دیا گیا ہے۔ یہاں ‘انتخابات غیر قانونی’ ہو رہے ہیں اور ان انتخابات کے جو بھی نتائج آ رہے ہیں وہ سب غیر قانونی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا "ملک میں ‘غیر قانونی انتخابات’ ہو رہے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی ‘غیر قانونی وزیراعظم’ اور امت شاہ ‘غیر قانونی وزیر داخلہ’ ہیں۔ حکومتوں کو تحلیل کیا جانا چاہیے اور انتخابات بیلٹ پیپر سے کرائے جانے چاہئیں۔” انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں چل رہے اس غیر قانونی عمل کے مدنظر ہی انڈیا اتحاد کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں 20 پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ لیگل سیل کے کپل سبل کو بھی بلایا گیا۔ میٹنگ میں سبھی نے تسلیم کیا کہ ایس آئی آر غلط طریقے سے ہو رہا ہے اور اس سے غریب، پسماندہ اور خاص طور پر اقلیتی طبقات کے لوگوں کو شدید پریشانی ہو رہی ہے۔
کانگریس صدر نے ووٹ کاٹے جانے کو غلط بتایا اور کہا کہ ایک ایک بوتھ سے اگر 500-500 لوگوں کے نام بھی ہٹا دیے جاتے ہیں تو اس سے بہت بڑا فرق پڑتا ہے۔ اب ان ناموں کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ اپنے اپنے لوگوں کے نام رکھ رہے ہیں جبکہ غریبوں کو نام جڑوانے میں وقت اور پیسہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر قبضہ کرنے کے لیے وزیراعظم ملک کی جمہوریت کو برباد کرنے والا قانون لے کر آئے ہیں۔ اس قانون کو لانے سے پہلے اس کمیٹی کی ساخت بدل دی گئی تھی جس میں وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس الیکشن کمیشن کی تشکیل کے عمل میں شامل ہوتے تھے۔ چیف جسٹس کو ہٹا کر ایک وزیر کو کمیٹی میں رکھا گیا اور چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کا نیا طریقہ کار بنایا گیا۔
کانگریس صدر نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر نے غلطی کی ہے اور اس کی غلطی پکڑی بھی جاتی ہے تو اسے قصوروار نہیں مانا جا سکتا۔ قانون میں یہ نظام ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے من مانی ہو رہی ہے اور دو دیگر الیکشن کمشنروں کے خط لکھنے کے باوجود ان کی بات نہیں سنی گئی۔ ایک اخبار میں یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کانگریس نے بھی اسے اٹھایا اور اب پورے ملک میں تحریک چل رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ ملک میں ای وی ایم کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور اس لیے انتخابات بیلٹ پیپر سے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے انڈیا اتحاد کی پہلی تحریک جمعہ کو دہلی میں ہوئی اور اب تمام جماعتیں مل کر چھ اکتوبر کو ایک بڑی تحریک چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کام لوگوں کو بیدار کرنا ہے اور اگر غلطی ہو رہی ہے تو انتخابات بیلٹ پیپر سے کرائے جانے چاہئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریکھا گپتا نے اوکھلا لینڈ فل کا معائنہ کیا

Next Post

جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل
قومی خبریں

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

2026-10-04
جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا
قومی خبریں

جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

2026-10-04
ریکھا گپتا نے اوکھلا لینڈ فل کا معائنہ کیا
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے اوکھلا لینڈ فل کا معائنہ کیا

2026-10-04
عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان کے ساتھ ہی دہلی، یوپی کے کئی لیڈران کی کانگریس میں شمولیت
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان کے ساتھ ہی دہلی، یوپی کے کئی لیڈران کی کانگریس میں شمولیت

2026-10-04
قومی خبریں

پرامن احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر یوتھ کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا

2026-10-04
قومی خبریں

سوامی پرساد موریہ کی راہل سے ملاقات، انڈیا اتحاد میں شامل ہوگی اپنی جنتا پارٹی

2026-10-04
قومی خبریں

’سب کی یوجنا، سب کا وکاس‘ کا آغاز، گرام سبھاؤں کی خصوصی میٹنگوں نے پنچایت کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پلیٹ فارم تیار کیا

2026-10-04
بھارتی فضائیہ کے درست حملے آپریشن سندور میں سنگ میل ثابت ہوئے :ایئر فورس چیف
اہم ترین

’فضائیہ کو سالانہ۳۶ سے۴۰ جنگی طیاروں کی ضرورت‘

2026-10-04
Next Post
جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.