ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

متعدد ممبران پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کے سونیا کے ساتھ ناروا سلوک کے گواہ ہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-29
in قومی خبریں
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ لوک سبھا میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ جو ناشائستہ سلوک کیا وہ ناقابل معافی ہے اور کئی ممبران پارلیمنٹ ان کے رویے کے گواہ ہیں۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں محترمہ ایرانی نے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ انتہائی نامناسب برتاؤ کیا اور ان کو تضحیک آمیز الفاظ کہے ۔
اس واقعہ کی تفصیلات پیش کرتے ے ہوئے انہوں نے کہا، "محترمہ گاندھی بی جے پی ایم پی رما دیوی سے بات کر رہی تھیں۔ اسمرتی ایرانی نے محترمہ گاندھی کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ تضحیک آمیز لہجے میں گالی گلوچ کی۔ جب محترمہ گاندھی نے ان سے شائستگی سے کہا کہ میں آپ سے بات نہیں کر رہی، جب میں ایک اور رکن پارلیمنٹ سے بات کر رہی ہوں، محترمہ ایرانی نے چلا کر کہا ‘‘آپ کو نہیں معلوم کہ میں کون ہوں۔’’ دوسری کئی پارٹیوں اور کانگریس کے ایم پی اس واقعہ کے گواہ ہیں۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ یہ حد کیا ہے ؟ کیا ایک رکن پارلیمان اپنے ساتھی رکن پارلیمان سے بات بھی نہیں کر سکتا؟ محترمہ ایرانی ایک طرح سے اپنی بات کر سکتی ہیں۔ پارٹی کے سینئر رکن پارلیمنٹ اور صدر کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنا مناسب نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ اور سیاست کے وقار کے خلاف ہے ، سیاسی احتجاج اپنی جگہ لیکن کیا ایک سینئر رکن پارلیمنٹ کے ساتھ اس طرح کا سلوک جائز ہے ؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے گجرات میں ایک ہزار کروڑ کے ڈیری پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Next Post

آسٹریلیا نے منکی پوکس کو قومی اہمیت کی حامل بیماری قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
ملک میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

آسٹریلیا نے منکی پوکس کو قومی اہمیت کی حامل بیماری قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.