جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جب مجھے لگے گا کہ قومی ٹیم کے لیے کچھ نہیں کر پا رہا ہوں تو اپنا کریئر ختم کر دوں گا: رونالڈو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-25
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بجاج فنسرو نے 16 سالہ تیراک دھنیدھی دیسنگو کو اپنی ٹیم میں شامل کیا

انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل

لزبن، 24 ستمبر (یو این آئی) پرتگال کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ وہ قومی ٹیم کو اس کے مقصد تک پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں اور جب انہیں لگے گا کہ وہ یہاں کچھ نہیں کر پا رہے ہیں تو وہ اپنا کریئر ختم کر دیں گے۔
رونالڈو جمعرات کو جوزے آلوالادے اسٹیڈیم میں ویلز کے خلاف اپنا 234واں بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔ پرتگال کے کوچ جارج جیسس نے تصدیق کی ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریئل میڈرڈ کے سابق اسٹار نیشنز لیگ کے اس میچ میں ابتدائی صف میں شامل ہوں گے۔
کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ کل ہونے والا میچ رونالڈو کا بین الاقوامی فٹ بال سے الوداعی میچ ہو سکتا ہے، لیکن 5 مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے کھلاڑی نے کہا کہ وہ اس وقت ریٹائرمنٹ لیں گے جب انہیں لگے گا کہ وہ یہاں کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عالمی کپ کے بعد پرتگال کو چھوڑنے پر غور کیا تھا، تو رونالڈو نے کہا، ’’ہاں، میں نے ایسا کیا تھا۔ بلاشبہ، میں ہمیشہ اپنے فیصلوں، اپنے مستقبل اور موجودہ حالات کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں۔ میں نے اپنے صدر اور کوچ سے بات کی۔ مجھے اب بھی یقین ہے کہ میں قومی ٹیم کو اس کے مقصد تک پہنچنے میں مدد کر سکتا ہوں، اور جب مجھے لگے گا کہ میں یہاں کچھ نہیں کر رہا ہوں، تب میں اپنا کریئر ختم کر دوں گا۔‘‘
رونالڈو نے کہا، ’’میں نے گھر پر اپنے دوستوں کے ساتھ اکثر یہ بات کہی ہے۔ میں اتنے برسوں سے فٹ بال کھیل رہا ہوں، چند استثناؤں کو چھوڑ کر تقریباً ہر جگہ میرا خیر مقدم ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پرتگالی شائقین مجھے پسند کرتے ہیں، لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ کچھ ٹیلی ویژن چینل میری تنقید کرتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پروین ہڈا کوارٹر فائنل میں ، ساکشی چودھری اور سمیت کندو باہر

Next Post

انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بجاج فنسرو نے 16 سالہ تیراک دھنیدھی دیسنگو کو اپنی ٹیم میں شامل کیا
کھیل

بجاج فنسرو نے 16 سالہ تیراک دھنیدھی دیسنگو کو اپنی ٹیم میں شامل کیا

2026-09-25
انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل
کھیل

انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل

2026-09-25
کھیل

پروین ہڈا کوارٹر فائنل میں ، ساکشی چودھری اور سمیت کندو باہر

2026-09-25
کھیل

ہندوستان کا ایشیائی کھیلوں کے پانچویں دن کا آغاز چاندی اور کانسے کے تمغوں سے

2026-09-25
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں دلپریت کے دو گول کی مدد سے ہندستان نے جنوبی کوریا کو 8-2 سے ہرا دیا

2026-09-25
بچپن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوتے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے: وِپراج نگم
کھیل

بچپن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوتے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے: وِپراج نگم

2026-09-24
خواتین کے 53 کلوگرام مقابلے میں گیانیشوری یادو آٹھویں مقام پر
کھیل

خواتین کے 53 کلوگرام مقابلے میں گیانیشوری یادو آٹھویں مقام پر

2026-09-24
ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم سیمی فائنل میں چین سے ہاری، کانسہ کا تمغہ ملا
کھیل

ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم سیمی فائنل میں چین سے ہاری، کانسہ کا تمغہ ملا

2026-09-24
Next Post
انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل

انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.