جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہ پڑھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر سید احمد خاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-24
in قومی خبریں
A A
مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہ پڑھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر سید احمد خاں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار

انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے ’وندے ماترم‘ سے متعلق سماعت کے دوران مذہبی عقیدے یا ضمیر کی بنیاد پر مذکورہ گیت نہ پڑھنے والے شخص کے خلاف تعزیری کارروائی نہ کیے جانے سے متعلق مؤقف کا حکیم اجمل خان فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے قومی صدر جناب تیج لال بھارتی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مشترکہ طور پر خیرمقدم کیا۔
حکیم اجمل خان فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے قومی صدر تیج لال بھارتی نے سپریم کورٹ کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایسا کوئی قانون نہیں بننا چاہیے جو آئین کے منافی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین نے ہر شہری، ہر ذات و برادری اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص کو عزت و احترام اور مساوی حقوق عطا کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ پارلیمنٹ یا اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر کوئی قانون بنا کر اسے عوام پر مسلط کردیا جائے، بلکہ جمہوری نظام میں آئین کی بالادستی، بنیادی حقوق اور شہری آزادیوں کا تحفظ بھی انتہائی اہم ہے۔ تیج لال بھارتی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آئینی حقوق کی طرف توجہ دلانا جمہوری نظام کے لیے اہم ہے۔ ان کے مطابق عدالت کی یہ کارروائی شہریوں کے آئینی حقوق اور ملک کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ہندوستان کا آئین ملک کے ہر شہری کو مساوات، مذہبی آزادی اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ اس لیے کسی شہری کے مذہبی عقیدے یا ضمیر کے خلاف کسی قسم کی زبردستی جمہوری اقدار کے مطابق نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے شہری آزادی اور آئینی حقوق کے حوالے سے سامنے آنے والا مؤقف ایسے وقت میں اہم ہے جب ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ پر بحث جاری ہے۔
حکیم اجمل خان فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خاں نے بھی سپریم کورٹ کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہیں پڑھتا تو اس سے زبردستی نہیں کی جانی چاہیے اور نہ ہی محض اس بنیاد پر اس کے خلاف تعزیری کارروائی کی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر سید احمد خاں نے مزید کہا کہ جمہوری ملک میں شہری کی مذہبی آزادی اور اس کے ضمیر کی آزادی کا احترام لازمی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے اس آئینی پہلو کو اہمیت دیے جانے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ملک میں آئین سب سے بالاتر ہے اور ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ جمہوری نظام کا بنیادی لازمی جزو ہے۔ کسی بھی شہری کو اس کے مذہبی عقیدے یا ضمیر کے خلاف کسی عمل پر مجبور کرنا قطعی مناسب نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار
قومی خبریں

فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار

2026-09-24
انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ
قومی خبریں

انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ

2026-09-24
ڈاکٹروں نے کھڑگے کو پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا
قومی خبریں

الیکشن کمیشن میں عدم اتفاق جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں، الیکشن کمشنر کو ہٹائے حکومت: کھرگے

2026-09-24
خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو
قومی خبریں

خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو

2026-09-24
قومی خبریں

بی جے پی تنظیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انچارج اور شریک انچارج مقرر

2026-09-24
قومی خبریں

جنوبی چھتیس گڑھ کے دور دراز علاقوں میں جلد دوڑے گی ٹرین، تاروکی-راوگھاٹ ریل سیکشن پر لائن بچھانے کا کام مکمل

2026-09-24
قومی خبریں

میٹرو کے ذریعے دہلی والوں تک پہنچے گی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کی معلومات: ریکھا گپتا

2026-09-24
عالمی نظام دباؤ میں، تعاون بڑھانا ہوگا
قومی خبریں

عالمی نظام دباؤ میں، تعاون بڑھانا ہوگا

2026-09-23

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.