ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-19
in عالمی خبریں
A A
امریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

نیویارک، 18 ستمبر (یواین آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ ہفتے عالمی رہنماؤں سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرنے کی اجازت دے دی۔ امریکہ کی جانب سے انہیں نیویارک میں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے دوبارہ ویزا دینے سے انکار کے بعد جنرل اسمبلی نے یہ فیصلہ کیا۔
قرارداد کے حق میں 152 ووٹ پڑے، جبکہ تین ارکان نے مخالفت کی اور چار نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے تحت عباس اور فلسطین کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بھی آئندہ ایک سال کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاسوں اور کانفرنسوں میں دور سے شرکت کی اجازت ہوگی، اگر وہ امریکہ کا سفر کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔
یہ ووٹنگ ایسے وقت ہوئی ہے جب واشنگٹن نے فلسطینی عہدیداروں، جن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور فلسطینی اتھارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں، پر ویزا پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔ امریکہ نے گزشتہ سال پہلی بار یہ پابندیاں عائد کی تھیں اور کہا تھا کہ تقریباً 80 فلسطینی ان سے متاثر ہوں گے۔
ووٹنگ سے قبل اقوام متحدہ میں امریکہ کی نائب سفیر ٹیمی بروس نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’اگر فلسطینی اتھارٹی کو شراکت دار سمجھا جانا ہے تو اسے دہشت گردی کی مالی معاونت بند کرنی ہوگی اور سنجیدہ حکمرانی کے متبادل کے طور پر سفارتی تماشے کا استعمال روکنا ہوگا۔‘‘
فلسطینی رہنماؤں نے امریکی فیصلے کی مذمت کی۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی اقدام کو مسترد کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو کہا کہ وہ فلسطینی عہدیداروں کے خلاف ویزا پابندیوں میں توسیع کر رہا ہے، کیونکہ اس کے مطابق ان کے بعض اقدامات کا مقصد ’’اسرائیل-فلسطین تنازع کو بین الاقوامی سطح پر لے جانا‘‘ ہے، جس میں بین الاقوامی عدالتوں کے سامنے اسرائیل کے خلاف مقدمات کی پیروی بھی شامل ہے۔
لسطینی حکام کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ محمود عباس کو امریکی ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔
1947 کے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر معاہدے کے تحت امریکہ عام طور پر غیر ملکی سفارت کاروں کو نیویارک میں اقوام متحدہ تک رسائی فراہم کرنے کا پابند ہے۔ تاہم، واشنگٹن کا موقف ہے کہ اسے سلامتی، انتہا پسندی اور خارجہ پالیسی کی بنیاد پر ویزا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا

Next Post

روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا
عالمی خبریں

این ایچ آر سی نے پلول میں مین ہول میں گرنے سے بچی کی موت کا از خود نوٹس لیا

2026-09-19
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
عالمی خبریں

ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے

2026-09-19
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
عالمی خبریں

روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

2026-09-19
امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا
عالمی خبریں

امریکہ کے ایف-16 طیارے آرکٹک خطے میں پہنچ گئے، نوراڈ نے شمالی دفاع مضبوط کر دیا

2026-09-19
ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی
عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے دینے کی منظوری دی

2026-09-19
عالمی خبریں

آسٹریلیا میں ویزا مدت سے زیادہ قیام کرنے والے سیاحوں کو حراست میں لینے کا فیصلہ

2026-09-19
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب

2026-09-19
عالمی خبریں

اے آئی کے خود کو تیار کرنے کی جانب بڑھنے کے انتھروپک کے دعوے کے بعد حفاظتی ضوابط پر بحث تیز

2026-09-19
Next Post
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.