ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بھوک ہڑتال پر بیٹھے یاسین ملک ہسپتال منتقل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-27
in تازہ تریں
A A
ٹیرر فنڈنگ: یاسین ملک مجرم قرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

نئی دہلی/۲۷جولائی
دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا پانے والے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو رام منوہر لوہیا اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔
یاسین ملک نے گزشتہ جمعہ کو تہاڑ جیل مین بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ منگل کو انکی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ڈرپ لگایا گیا تھا اور جیل کے ایک طبی نگہداشت والے کمرے میں منتقل کیا گیا تھا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح یاسین ملک کا بلڈ پریشر عدم مستحکم ہونے کے بعد انہیں آر ایم ایل ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یاسین ملک گزشتہ چار سال سے مختلف کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ انکی تنظیم کو حکام نے ۷۱۰۲ میں غیر قانونی قرار دیا ہے۔
یاسین ملک کو دو ماہ قبل ایک ٹیرر فنڈنگ کیس میں دلی کی ایک ذیلی عدالت نے عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
یاسین ملک نے اس کیس میں اعتراف جرم کیا تھا اور خود ہی کیس کی پیروی کی تھی۔ حکام انکے خلاف دیگر دو کیسز میں بھی مقدمہ چلارہے ہیں جن میں۱۹۸۹ میں اسوقت کے مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کا اغوا بھی شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے اس کیس میں روبیہ سعید جموں کی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ یاسین ملک نے دلی سے آن لائن انکے ساتھ جرح کی۔
یاسین ملک جموں و کشمیر کے ان علیحدگی پسندون کے پہلے دستے میں شامل تھے جنہوں نے عسکریت پسندی کا راستہ اکتیار کیا تاہم انہوں نے ۱۹۹۴ میں اپنی تنظیم جے کے ایل ایف کو سیاسی محاذ پر سرگرم کیا تھا اور عسکریت کو خیر باد کہا تھا۔ انہوں نے عسکریت چھوڑنے کے بعد کئی وزرائے اعظم سے ملاقات کی جبکہ انہیں حکومت ہند نے بیرون ملک جانے کی بھی اجازت دی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد زخمی

Next Post

۲۰۰۲ میں ایک بھی کشمیری پنڈت نے وادی نہیں چھوڑی:وزارت داخلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
۲۰۰۲ میں ایک بھی کشمیری پنڈت نے وادی نہیں چھوڑی:وزارت داخلہ

۲۰۰۲ میں ایک بھی کشمیری پنڈت نے وادی نہیں چھوڑی:وزارت داخلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.