جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-10
in کھیل
A A
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

نیویارک، 9 ستمبر (یو این آئی) فرانسس ٹیافو نے منگل کو یو ایس اوپن میں اپنے کیریئر کی یادگار ترین فتوحات میں سے ایک حاصل کرتے ہوئے دو سیٹ سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کی اور پانچویں سیٹ میں 0-3 کے نقصان کو ختم کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنے ہی ملک کے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے دی۔
پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد ٹیافو نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں زبردست واپسی کرتے ہوئے مائیکلسن کو 5-7، 3-6، 7-5، 6-3، 7-6 (10-6) سے شکست دی۔ مائیکلسن تیسرے سیٹ میں 5-4 پر میچ جیتنے کے لیے سروس کر رہے تھے، لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ چار گھنٹے 38 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں وہ کئی مرتبہ اپنی برتری کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔
تیسرے سیٹ میں 4-5 سے پیچھے ہونے کے وقت اپنی حکمت عملی کے بارے میں ٹیافو نے کہا، ’’مجھے امید تھی کہ وہ دباؤ میں آجائیں گے۔ انہوں نے مجھے کچھ مواقع دیے اور چند ڈبل فالٹ بھی کیے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ مجھے اپنی تال مل گئی، میں نے تیسرا سیٹ جیتا اور بتدریج بہتر کھیلنے لگا۔ تاہم وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں۔ انہیں آج آسانی سے جیتنا چاہیے تھا، اس لیے ایلکس مائیکلسن کی تعریف بنتی ہے۔‘‘
2022 اور 2024 میں یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹیافو اب تیسری مرتبہ فلشنگ میڈوز میں اس مرحلے تک پہنچے ہیں۔ وہ اس صدی میں آندرے آگاسی (2002-03، 2005) کے بعد یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں تین مرتبہ پہنچنے والے پہلے امریکی مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 28 سالہ ٹیافو کا اگلا مقابلہ موجودہ چیمپئن اور عالمی نمبر تین کارلوس الکاراز یا اپنے ہی ملک کے بین شیلٹن سے ہوگا۔
منگل کے میچ میں ٹیافو کے لیے اہم موڑ تیسرے سیٹ میں 4-5 کے اسکور پر آیا۔ مائیکلسن، جو کوارٹر فائنل تک ایک بھی سیٹ نہیں ہارے تھے، اس وقت میچ جیتنے کے لیے سروس کر رہے تھے۔ لیکن 22 سالہ مائیکلسن نے دو ڈبل فالٹ کیے، جس سے ٹیافو نے اسکور 5-5 کردیا۔ اس کے بعد مائیکلسن نے 5-6، 30-40 پر ایک ایس کے ذریعے سیٹ پوائنٹ بچایا، لیکن ایک اسمیش نہ مار پانے کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ٹیافو نے مسلسل چوتھا گیم جیت کر مقابلہ چوتھے سیٹ تک پہنچا دیا۔
اس کے بعد ٹیافو نے چوتھے سیٹ میں زیادہ کھل کر کھیلنا شروع کیا اور کورٹ پر زبردست شاٹس لگاتے ہوئے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے جوش کا بھرپور لطف اٹھایا۔ تاہم مائیکلسن نے بھی واپسی کی اور پانچویں سیٹ میں 3-0 کی برتری حاصل کرلی۔
اس کے باوجود ٹیافو نے ہمت نہیں ہاری۔ اہم لمحات میں وہ پُرسکون اور ثابت قدم رہے جبکہ مائیکلسن جدوجہد کرتے نظر آئے۔ بالآخر 11ویں سیڈ ٹیافو نے پانچویں سیٹ کے ٹائی بریکر میں شاندار واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ فتح کے بعد ٹیافو نے خوشی میں ہاتھ بلند کیے اور پھر نیٹ کے قریب جذباتی نظر آنے والے مائیکلسن کو دلاسہ دیا۔
فتح کے بعد ٹیافو نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ’’ابتدائی چند گھنٹوں میں سب سو رہے تھے اور میں بھی آپ سب کے ساتھ سو رہا تھا۔ جیسے جیسے میچ آگے بڑھا، شائقین کا جوش ہمیشہ کی طرح شاندار رہا۔ میرے ساتھ رہنے کے لیے شائقین کا شکریہ۔ میں واقعی اس کی قدر کرتا ہوں۔‘‘
میچ کے اختتام تک مائیکلسن نے ٹیافو سے زیادہ مجموعی پوائنٹس جیتے، لیکن دونوں کے درمیان ہونے والے تین مقابلوں میں 11ویں سیڈ کھلاڑی نے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ پانچ سیٹ کے اس سخت مقابلے میں مجموعی طور پر 40 بریک پوائنٹس دیکھنے کو ملے اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی سروس آٹھ، آٹھ مرتبہ توڑی۔
نیویارک میں اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے والے ٹیافو، جنہوں نے سال کا آغاز عالمی نمبر 30 کے طور پر کیا تھا، عالمی درجہ بندی میں چار پائیدان اوپر چڑھ کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس طرح یو ایس اوپن کے بعد جاری ہونے والی درجہ بندی میں ان کی ٹاپ 10 میں واپسی یقینی ہوگئی ہے، جو ستمبر 2023 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگی۔
امریکی کھلاڑی نے گزشتہ سال کے آخر میں نئے کوچ مارک کوواک کے ساتھ کام شروع کیا تھا اور حالیہ مہینوں میں شاندار فارم میں ہیں۔ وہ سنسناٹی میں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 کے فائنل تک بھی پہنچے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

Next Post

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
Next Post

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.