پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

شہباز احمد مرزا جموں و کشمیر اسپیشل ٹریبونل کے رکن کے عہدے سے منتقل کرکے جے کے پی ایس سی کے سیکریٹری تعینات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

اضلاع کی انتظامی مشینری میں بھی نمایاں تبدیلیاں ‘پونچھ کپواڑ اور پلوامہ کو ملے نئے اے ڈی سیز‘  اسپورٹس کونسل کی سیکریٹری بھی تبدیل

سری نگر؍ یکم ستمبر

                 حکومتِ جموں و کشمیر نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے جے کے اے ایس کے ۱۳۶ افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

                جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق یہ تمام احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

                تازہ انتظامی ردوبدل میں متعدد سینئر جے کے اے ایس افسران کو اہم محکموں اور اداروں میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ شہباز احمد مرزا، جو جے اینڈ کے اسپیشل ٹریبونل کے رکن تھے، کو دستیاب اسامی کے مقابلے میں جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح گلزار احمد ڈار کو اسپیشل سیکریٹری کوآپریٹیوز، رفعت کوہلی کو چیف آپریٹنگ آفیسر ہمت اور بھومیش شرما کو جے اینڈ کے ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف پہاڑی اسپیکنگ پیپل کا سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔

                تبادلوں کے تحت اضلاع کی انتظامی مشینری میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امرجیت سنگھ کو پونچھ کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، غلام رسول کو کپواڑہ کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اور گلزار احمد بھٹ کو پلوامہ کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

                اسی سلسلے میں ونود کمار بہنال کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے اینڈ کے ری ہیبلیٹیشن کونسل، بشارت حسین کو ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی راجوری کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور تزئن مختار کو جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

                حکومتی حکم نامے میں ٹیکس اور لینڈ ریکارڈ سے متعلق عہدوں پر بھی کئی اہم تقرریاں کی گئی ہیں۔ نمرتا ڈوگرا کو جموں میں ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز مقرر کیا گیا، جبکہ انجو گپتا کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن، جموں تعینات کیا گیا ہے۔

                دھنانتر سنگھ کو ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز (ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ)، جموں، جبکہ غلام نبی بھٹ کو ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز (ریکوری)، کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ناصر محمود خان کو اسٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ (ساؤتھ)، کشمیر کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

                سیاحت کے شعبے میں بھی کئی افسران کی ذمہ داریاں تبدیل کی گئی ہیں۔ علیاز احمد نائسو کو ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی گلمرگ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنایا گیا ہے، جبکہ طارق حسین کو گلمرگ سے منتقل کرکے سکمز صورہ میں رجسٹرار کم کنٹرولر امتحانات مقرر کیا گیا ہے۔ راکیش ڈوبے کو ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پٹنی ٹاپ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

                فرید احمد کوہلی کو پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایسپروجیکٹ پونچھ مقرر کرتے ہوئے انہیں ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پونچھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج بھی مزید احکامات تک سونپا گیا ہے۔

                حکومت نے دیہی ترقی، پنچایتی راج، روزگار اور سماجی بہبود سے متعلق عہدوں پر بھی بڑے پیمانے پر افسران کی ذمہ داریاں تبدیل کی ہیں۔ متعدد بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ(اے ڈی سی )، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اور دیگر ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ شیرز احمد کواے ڈی سی راجوری، ہلال عرفات کو اے ڈی سی پلوامہ اور محمد عمران نائیک کو اے ڈی سیرام بن مقرر کیا گیا ہے۔

                کئی جونیئر اسکیل جے کے اے ایس افسران کی خدمات مختلف محکموں کے سپرد بھی کی گئی ہیں، جن میں سوشل ویلفیئر، فنانس، ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اینڈ کامرس، سیاحت، روزگار اور دیہی ترقی و پنچایتی راج شامل ہیں۔

                خالد مجید کو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اسپیشل سیکریٹری، کانتا دیوی کو ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اسپیشل سیکریٹری اور انل سالگوترا کو جوائنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، جموں مقرر کیا گیا ہے۔

                اسی طرح رفعت آفتاب قریشی کو ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ کشمیر، جبکہ ڈاکٹر فیاض احمد باندے کو ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ساکھی محمد خان کو سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سیکریٹری اور حکیم ریاض الحق کو جے اینڈ کے ہاؤسنگ بورڈ کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

                حکم نامے کے آخری حصے میں جونیئر اسکیل جے کے اے ایس  افسران کے تبادلوں اور ان کی خدمات مختلف محکموں کے سپرد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر نیہا شرما کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر، محمد اقبال میر کو کوآپریٹیوز ڈیپارٹمنٹ میں انڈر سیکریٹری اور وحید احمد کو ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انڈر سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

                مزید برآں محمود احمد، مُحیب علی بخاری، بشارت محمود، آشا کماری شرما، شیخ انصار حسین، انیس احمد وانی اور عدنان نذیر سمیت متعدد افسران کی خدمات بالترتیب سوشل ویلفیئر، ایمپلائمنٹ، ٹورازم، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ، فنانس اور دیہی ترقی جیسے محکموں کے سپرد کی گئی ہیں۔

                حکومت نے بعض افسران کو اضافی چارج بھی تفویض کیے ہیں۔ پروندَر کور کو رجسٹرار ڈسٹرکٹ ڈوڈہ کے ساتھ جنرل منیجر ڈی آئی سی  ڈوڈہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جبکہ نرسنگھ دیال ورما کو کلیکٹر پی ایچ ای ، اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول جموں کے ساتھ کلیکٹر ایرا  جموں کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔

                حکم نامے کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو ان کی موجودہ تعیناتی کی جگہوں سے فوری طور پر ریلیو تصور کیا جائے گا۔ یہ حکم کمشنر/سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ایم راجو، آئی اے ایس کی جانب سے یکم ستمبر۲۰۲۶کو جاری کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

Next Post

  احتجاج اور جوابی احتجاج کے بیچ پستا عام آدمی    

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

  احتجاج اور جوابی احتجاج کے بیچ پستا عام آدمی    

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.