ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-31
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن، 18 جولائی (یو این آئی) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سیکیورٹی پر مامور خفیہ سروس کے اہلکاروں میں مبینہ طور پر ان کے بار بار، اچانک سفری منصوبوں اور آخری وقت میں شیڈول تبدیل کرنے پر بے چینی بڑھ رہی ہے۔
امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس اور ان کی فیملی کی حفاظت کے فرائض انجام دینے والے بعض اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وینس فیملی کے اچانک اور متعدد طرزِ سفر سے ناصرف اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ سیکیورٹی ٹیم پر بھی اضافی دباؤ پڑتا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک موقع پر جے ڈی وینس اور ان کے کم عمر بیٹے کو گالف کی تربیت کے لیے واشنگٹن کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جانے کی درخواست کی گئی جس پر اہلکاروں نے حیرت کا اظہار کیا تاہم خراب موسم کے باعث یہ سفر نہیں ہو سکا۔ امریکی میڈیا ’ایم ایس ناؤ نیوز‘ کے مطابق نائب صدر اور ان کی اہلیہ اُوشا وینس نے ورجینیا میں گھر کی تلاش کے دوران بھی متعدد بار ہیلی کاپٹر پر سفر کیا جس سے سیکیورٹی انتظامات مزید پیچیدہ ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض اہلکار مسلسل شیڈول کی تبدیلیوں اور پیشگی اطلاع نہ ملنے پر نالاں ہیں، اسی ناراضی کے اظہار کے لیے کچھ اہلکاروں نے ہلکے پھلکے انداز میں مزاحیہ مگر طنزیہ اسٹیکرز بھی تیار کیے ہیں۔ دوسری جانب جے ڈی وینس کے دفتر نے کسی بھی غلط طرزِ عمل کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینس خاندان سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کا احترام کرتا ہے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتا ہے۔
امریکی خفیہ سروس کے نائب سربراہ میتھیو کوئن نے بھی اہلکاروں کے کام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکومتی شخصیات کے تحفظ کے فرائض میں طویل اوقات کار، مسلسل سفر اور غیر متوقع تبدیلیاں معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔ معروف صحافی کیرول لیونگ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ سروس کے اہلکار عام طور پر عوامی شکایات نہیں کرتے اس لیے اس نوعیت کی ناراضی کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

Next Post

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.