ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-31
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

رام اللہ، 18 جولائی (یو این آئی) مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادیٔ اردن میں اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی جانے والی نئی فوجی رکاوٹ ’سُرخ دھاگا‘ (Crimson Thread) کے باعث فلسطینی آبادیوں کی نقل و حرکت، زرعی سرگرمیاں اور بنیادی سہولتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سُرخ دھاگا منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 22 کلو میٹر طویل خندق اور فوجی سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جو فلسطینی دیہات اور زرعی زمینوں کو ایک دوسرے سے الگ کر رہی ہے۔ اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ اس منصوبے کا مقصد اسلحہ اسمگلنگ روکنا ہے تاہم مقامی فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین فلسطینیوں کی دسترس سے باہر ہو جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق ویسٹ بینک کے مقامی رہائشی طائر بشارات کا کہنا ہے کہ پہلے میرے گھر تک پہنچنے میں 10 منٹ لگتے تھے لیکن راستوں کی بندش کے بعد اب یہی سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، علاقے میں پانی کی فراہمی معطل ہے، کنویں، آبپاشی کے نظام اور زرعی ڈھانچے مسمار کیے جا رہے ہیں جبکہ کسان اپنی زمینوں تک رسائی سے محروم ہو رہے ہیں۔
اسرائیلی ماہرِ انسانی حقوق تنظیم درور اتکس کے مطابق یہ منصوبہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے دور کرنے اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے پھیلاؤ میں مدد دے رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں زمینوں کی ضبطی، فوجی کارروائیوں اور آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں متعدد فلسطینی خاندان اپنے آبائی علاقے چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صرف رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 49 فوجی اراضی ضبطی احکامات جاری کیے گئے جو گزشتہ سال کے مجموعی اعداد و شمار سے بھی زیادہ ہیں۔
ویسٹ بینک کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر منصوبہ مکمل ہو گیا تو مقامی آبادی اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر بنیادی سہولتوں تک رسائی سے محروم ہو جائے گی اور کئی دیہات عملاً محصور ہو کر رہ جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق مقامی کسانوں نے بتایا ہے کہ زرعی پیداوار میں 90 فیصد تک کمی آ چکی ہے، مویشیوں کی تعداد گھٹ رہی ہے اور معاشی حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے انخلاء کے بعد یہی زمینیں اسرائیلی آبادکاروں کے استعمال میں آ جاتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کے آج بھی کویت، اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے

Next Post

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.