لکھنؤ، 18 جولائی (یو این آئی) نوجوانوں کے امور و کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کے لکھنؤ دورے کے دوران وووینام ایسوسی ایشن آف انڈیا کے قومی صدر اور اتر پردیش کلاری پائٹو ایسوسی ایشن کے ریاستی جنرل سکریٹری پروین گرگ نے ان سے ملاقات کر کے دیسی کھیلوں کے فروغ، ان کی ترقی اور سرکاری منظوری سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے اور اتر پردیش کے کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے محکمہ وزیر مملکت گیریش چندر یادو بھی موجود تھے۔
اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقدہ یوتھ چنتن شیوِر کے دوران مرکزی حکومت کی کھیل پالیسی، کھلاڑیوں کی ترقی، آئندہ کھیلوں کے پروگراموں اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں روایتی اور دیسی کھیلوں کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔






