پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قومی یومِ کھیل پر وزیراعظم نے کھیل کے جذبے کو سراہا، میجر دھیان چند کو کیا یاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-30
in قومی خبریں
A A
قومی یومِ کھیل پر وزیراعظم نے کھیل کے جذبے کو سراہا، میجر دھیان چند کو کیا یاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ’قومی یومِ کھیل‘ کے موقع پر ملک کے کھیل شائقین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی لگن، جذبے اور عزم کو سراہا اور عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا، جن کی غیر معمولی صلاحیت آج بھی کھلاڑیوں کی کئی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کھیل شائقین کی جانب سے دکھائی جانے والی وابستگی اور جوش ملک کے لیے باعث فخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ہر کھیل شائق کو میرا سلام… آپ کی لگن، جذبہ اور عزم ہر کسی کو فخر کا احساس دلاتا ہے۔‘‘
ملک میں ہر سال 29 اگست کو ’قومی یومِ کھیل‘ منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہاکی کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک میجر دھیان چند کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہندوستانی ہاکی میں ان کی بہترین خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے جذبے، جسمانی تندرستی اور صحت کی اہمیت کا جشن منانے کا بھی موقع ہے۔
ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی کامیابیاں اور کھیل میں عمدگی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہی ہیں۔
ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں میجر دھیان چند کا مقام بہت خاص ہے۔ ان کی غیر معمولی مہارت اور کامیابیوں نے انہیں بین الاقوامی سطح پر شناخت دلائی اور ان کے دور میں ہندستان کو عالمی ہاکی میں ایک مضبوط طاقت کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی یادگار وراثت آج بھی ملک کے نوجوان کھلاڑیوں اور ایتھلیٹوں کو متاثر کرتی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے قومی ترقی میں کھیل اور جسمانی تندرستی کی اہمیت پر مسلسل زور دیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ہندستان سے کھیلوں کی مختلف اصناف میں اپنی موجودگی بڑھانے اور عمدگی حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔
حکومت نے نوجوان صلاحیتوں کی شناخت اور انہیں نکھارنے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھانے پر مرکوز پروگراموں کے ذریعے کھیلوں کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں۔
قومی یومِ کھیل کے موقع پر وزیر اعظم کے پیغام میں میجر دھیان چند کے تئیں ملک کا خراج عقیدت جھلکتا ہے اور نظم و ضبط، عزم، عمدگی اور قومی فخر کو فروغ دینے میں کھیلوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

Next Post

کھرگے کی توہین پر جے رام کا بی جے پی-آر ایس ایس پر زبانی حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں
قومی خبریں

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مردم شماری کے شمار کنندگان کے دائرے میں توسیع آر ایس ایس والوں کے لیے روزگار کا پٹارہ کھولنا ہے: کانگریس

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
قومی خبریں

شہروں کو شہری بنیادی سہولیات میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بنانا ہوگا: سیتارمن

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
قومی خبریں

تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق
قومی خبریں

جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
قومی خبریں

غذائی تحفظ کی خلاف ورزی: ایف ایس ایس اے آئی نے کئی کمپنیوں پر مقدمہ چلانے کی دی منظوری

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
قومی خبریں

دہلی میں تہواروں کے دوران صفائی، روشنی اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں: ریکھا گپتا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
Next Post
کھرگے کی توہین پر جے رام کا بی جے پی-آر ایس ایس پر زبانی حملہ

کھرگے کی توہین پر جے رام کا بی جے پی-آر ایس ایس پر زبانی حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.