اتوار, اگست 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رابنسن اور آرچر کی خطرناک گیندبازی، انگلینڈ کی میچ پر مضبوط گرفت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-30
in کھیل
A A
رابنسن اور آرچر کی خطرناک گیندبازی، انگلینڈ کی میچ پر مضبوط گرفت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہمیں مزید بڑے مقابلے کھیلنے ہوں گے: برونو کوٹینیو

کھیلوں کے قومی دن پر ایس ایس بی نے 10 کلومیٹر طویل سائیکل ریلی نکالی

لندن، 29 اگست (یواین آئی) اولی رابنسن کے چار اور جوفرا آرچر کے تین وکٹوں کی بدولت انگلینڈ نے لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کو پہلی اننگز میں صرف 110 رنز پر ڈھیر کرکے میچ پر مضبوط گرفت حاصل کرلی۔ پاکستان کو 180 رنز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دن کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 81 رنز بنا کر مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچا دی۔
خراب روشنی کے باعث کھیل روکنے کے وقت ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک سات رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ دن بھر مجموعی طور پر 13 وکٹیں گریں، جن میں سے سات رابنسن اور آرچر نے حاصل کیں۔
رابنسن نے شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ 13 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور چھ اوورز میڈن کرائے۔ آرچر نے بھی اپنی تیز رفتاری اور اچھال سے پاکستانی بلے بازوں کو پریشان کیے اور 11.2 اوورز میں 26 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی رفتار مسلسل 148 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب رہی اور بعض مواقع پر 151 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔
انگلینڈ نے صبح اپنی پہلی اننگز 248 رنز پر نو وکٹوں سے آگے بڑھائی اور گس ایٹکنسن اور جوش ٹنگ کی آخری وکٹ کی 47 رنز کی شراکت سے مجموعی اسکور میں اہم اضافہ کیا۔ ایٹکنسن نے 46 گیندوں پر 45 رنز بنائے، جبکہ ٹنگ 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی اننگز میں امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں اتر سکے، جبکہ ان کی جگہ اوپننگ کرنے والے شان مسعود آرچر کی تیز گیند پر جلد آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان لنچ تک دو وکٹوں پر صرف 16 رنز بنا سکا۔
کپتان بابر اعظم بھی واپسی پر صرف آٹھ رنز بنا سکے۔ رابنسن نے سعود شکیل اور محمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، جبکہ آرچر نے عثمان اور محمد عباس کو پویلین بھیجا۔ اویس نے سب سے زیادہ 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن رابنسن نے انہیں بھی آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم صرف 37.2 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعود شکیل 16، کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7، عبداللہ شفیق 5، محمد عباس 2، علی عثمان 1، شان مسعود 1، خرم شہزاد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ نے تیز آغاز کیا، تاہم بین ڈکٹ، جارڈن کاکس اور جو روٹ جلد آؤٹ ہوگئے۔ روٹ اور ایمیلیو گے نے 47 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن روٹ ایک مرتبہ پھر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا، جبکہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 261 رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ میچ میں اپنی پوزیشن انتہائی مضبوط کرلی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں مزید بڑے مقابلے کھیلنے ہوں گے: برونو کوٹینیو

Next Post

امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمیں مزید بڑے مقابلے کھیلنے ہوں گے: برونو کوٹینیو
کھیل

ہمیں مزید بڑے مقابلے کھیلنے ہوں گے: برونو کوٹینیو

2026-08-30
کھیلوں کے قومی دن پر ایس ایس بی نے 10 کلومیٹر طویل سائیکل ریلی نکالی
کھیل

کھیلوں کے قومی دن پر ایس ایس بی نے 10 کلومیٹر طویل سائیکل ریلی نکالی

2026-08-30
کھیل

حیدرآباد میراتھن: 6,500 سے زائد ایتھلیٹوں نے 5 کے اور انکلو سیو رن میں حصہ لیا

2026-08-30
کھیل

نامیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا

2026-08-30
کھیل

منسکھ مانڈویہ نے کھیل اور فٹنس میں زیادہ شرکت کی اپیل کی

2026-08-30
کھیل

دہرادون ٹی-20 لیگ 2026 کے کپتانوں کا اعلان

2026-08-30
کھیل

شوٹ آؤٹ میں بیلجیم سے شکست، ہندوستان کا ہاکی ورلڈ کپ سفر آٹھویں مقام پر ختم

2026-08-30
کھیل

راؤنڈ گلاس گولف اکیڈمی کا شاندار غلبہ، گنتاس کور سندھو چیمپئن

2026-08-30
Next Post

امریکہ اور وینزویلا 'دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.