پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہند- چین سرحد پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے اجیت ڈوبھال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-25
in قومی خبریں
A A
ہند- چین سرحد پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے اجیت ڈوبھال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) ہندستان اور چین کے درمیان تناؤ کم کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پیر کے روز بیجنگ پہنچے وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ سرحدی مسئلے پر ہندستان کے خصوصی نمائندے ڈوبھال اور چین کے خصوصی نمائندے وانگ منگل کے روز خصوصی نمائندوں کی بات چیت کے 25ویں دور کی میٹنگ کریں گے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اپنے دورے کے دوران مسٹر ڈوبھال کی چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔
وزارتِ خارجہ کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے، "چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ہندستان – چین سرحد کے معاملے پر ہندستان کے خصوصی نمائندے اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال آج دوپہر دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے۔”
یہ بات چیت 2020 میں مشرقی لداخ میں ہوئی پرتشدد جھڑپ کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ملکوں کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ اس واقعے کے بعد ہمالیائی سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان طویل فوجی تعطل پیدا ہو گیا تھا۔
حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے متعدد تصادم والے مقامات سے دونوں فریقوں کے فوجیوں کی واپسی شروع کیے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں آہستہ آہستہ بہتری آئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی حال ہی میں بین الاقوامی کانفرنسوں کے حاشیے پر ملاقاتیں کی ہیں۔
مسٹر ڈوبھال اور مسٹر وانگ کی اس سے پہلے جون میں نئی دہلی میں برکس قومی سلامتی کے مشیروں کی میٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ ہندستان نے اس وقت کہا تھا کہ بات چیت ‘تعمیری اور مستقبل پر مبنی’ تھی اور دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو تدریجی طور پر معمول پر لانے کی سمت میں پیش رفت کا جائزہ لیا تھا۔ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو سنبھالنے میں باہمی احترام اور حساسیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنے اختلافات کو بڑے تنازعات میں بدلنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔
سرحدی بات چیت کا یہ تازہ دور ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب ہندستان اور چین سکیورٹی، تجارت اور علاقائی اثر و رسوخ پر طویل عرصے سے چلے آرہے اسٹریٹجک اختلافات کو سنبھالتے ہوئے حال ہی میں حاصل ہونے والی سفارتی رفتار کو آگے بڑھانا چاہتے ں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کثیر قطبی دنیاسیاسی طاقت کے نئے مراکزہی نہیں، ہمہ جہات تبدیلیاں لارہی ہے:آئی او ایس

Next Post

امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار

امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.