نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا کو سات دن بعد بدھ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے چھٹی مل گئی۔
ایمس نے آج جاری ایک بیان میں بتایا کہ مسٹر نڈا کو انجیوپلاسٹی کے علاج کے بعد آج اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ مسٹر نڈا نے اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انجیوپلاسٹی کے بعد مجھے ایمس سے چھٹی مل گئی ہے۔ میں صحت مند ہوں اور بہتر محسوس کر رہا ہوں۔‘‘انہوں نے کہا، ’’ایمس کے ڈاکٹروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر نڈا کو بے چینی کی شکایت کے بعد 13 اگست کی شام ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے قلبی شریانوں کی انجیوگرافی سے متعلق طبی جانچ کی تھی۔ اس کے بعد انہیں امراض قلب کے شعبے میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایمس نے 14 اگست کو بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ مسٹر نڈا کی صحت مستحکم ہے۔ ایمس نے ایکس پر 65 سالہ مسٹر نڈا کی صحت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا تھا، ’’صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مسٹر جے پی نڈا کو بے چینی محسوس ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا ۔








