جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-21
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

تل ابیب، 20 اگست (یو این آئی) اسرائیلی افواج نے پہلی بار غزہ میں پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے قتل کی مجرمانہ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ 29 جنوری 2024 کو ہند رجب اور مارچ 2025 میں غزہ میں اپنے فوجیوں کے ہاتھوں 15 انسانی امدادی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات شروع کرے گا۔
اسرائیل نے اس سے قبل ان ہلاکتوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا اور مہینوں بعد اپنی ابتدائی تحقیقات میں کہا تھا کہ اس کی افواج گاڑی کے قریب یا فائرنگ کی حد میں موجود نہیں تھیں”۔
ہند رجب شمالی غزہ میں ایک گاڑی میں سفر کرنے والے خاندان کے سات ارکان میں سے ایک تھی جس پر فائرنگ کی گئی تھی۔
پہلے حملے میں زندہ بچ جانے والی رجب نے کئی گھنٹوں تک فون پر فلسطین ہلالِ احمر کے پیرامیڈیکس سے مدد کی اپیل کی تھی جبکہ اسے بچانے کے لیے بھیجی گئی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔
فلسطین ہلالِ احمر کے ساتھ ایک مایوس کن اور گھنٹوں طویل فون کال پر آخری بار رابطہ ہونے کے 12 دن بعد ہند رجب کی بے جان لاش گولیوں سے چھلنی ایک گاڑی سے ملی۔
پیرامیڈیکس کے ساتھ رجب کی فون کالز کی ریکارڈنگز نے بین الاقوامی سطح پر شدید غم و غصے کو جنم دیا اور اس کی موت اور غزہ میں ہلاک ہونے والے ہزاروں دیگر بچوں کے احتساب کے مطالبات کو تقویت دی۔
اس واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی فلم "دی وائس آف ہند رجب” کو 2026 میں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔
اسرائیلی افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ "حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اور فلسطین ہلالِ احمر کی ایمبولینس کی نقل و حرکت کے تال میل میں مبینہ خامیاں سامنے آنے پر، ملٹری پولیس کرمنل انویسٹی گیشن برانچ کے ذریعے واقعے کی مجرمانہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

Next Post

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے خود کو ایک ناقابل تسخیر طاقت ثابت کیا ہے: عراقچی
عالمی خبریں

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

2026-08-21
بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

2026-08-21
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
عالمی خبریں

شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

2026-08-21
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
عالمی خبریں

اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری

2026-08-21
2025 میں امدادی کارکنوں کو ریکارڈ تعداد میں حملوں کا سامنا کرنا پڑا: اقوام متحدہ
عالمی خبریں

2025 میں امدادی کارکنوں کو ریکارڈ تعداد میں حملوں کا سامنا کرنا پڑا: اقوام متحدہ

2026-08-21
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھایا، اسے تاریخ کا سب سے زبردست قدم قرار دیا

2026-08-21
روسی افواج کے حملے میں یوکرین میں 9 افراد ہلاک، زیلنسکی کو انتخابات کے معاملے پر دباؤ کا سامنا
عالمی خبریں

روسی افواج کے حملے میں یوکرین میں 9 افراد ہلاک، زیلنسکی کو انتخابات کے معاملے پر دباؤ کا سامنا

2026-08-21
عالمی خبریں

آئی سی سی نے امریکی پابندیوں کو عدالت کی آزادی پر ’کھلا حملہ‘ قرار دے کر مذمت کردی

2026-08-21
Next Post
بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.