منگل, اکتوبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پکل ڈل پروجیکٹ کے۵مزدور  جاں بحق، گاڑی نالے میں جاگری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کٹھوعہ میں تین افراد نالہ میں ڈوب گئے ، ریسکیو آپریشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

دچھن ۱۵/؍اگست

                پہاڑی ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں ہفتہ کو ایک دلخراش سڑک حادثے میں پانچ افراد، جو تمام مزدور تھے، جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان تمام افراد کو لے جانے والی گاڑی سڑک سے بے قابو ہوکر ایک کھڑی پہاڑی سے نیچے لڑھک گئی اور بالآخر ایک نالے میں جاگری۔

                حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے امدادی کارروائی شروع کی اور گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

متعلقہ

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

                جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یاسر ملک ولد غلام حیدر ملک، ساکن سوئڈ؛ محسن ولد غلام رسول ساگر، ساکن ٹنڈر؛ محمد یونس شاہ ولد محمد اشرف شاہ، ساکن سوئڈ؛ مراد احمد، ساکن رام بن؛ اور صدام، ساکن نیل ٹاپ، رام بن (بانہال) کے طور پر ہوئی ہے۔

                کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر پنکج شرما نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً ساڈھے دس بجے پیش آیا اور تمام جاں بحق افراد دنگدورو میں پاکل ڈل پروجیکٹ میں مزدور کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

                شرما نے بتایا کہ گاڑی مدھوسودن نالے میں جاگری، تاہم کھڑی پہاڑی سے نیچے لڑھکتے وقت شدید جھٹکوں کے باعث گاڑی میں سوار افراد باہر جاگرے۔

                حادثے کا شکار ہونے والی اسکارپیو گاڑی، پکل ڈل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے دنگدورو مقام سے ساؤنڈر کی جانب جارہی تھی، جب یہ ٹنڈر کے قریب یائیون کے مقام پر ایک کھڑی پہاڑی سے لڑھک کر مدھوسودن نالے میں جاگری۔ مدھوسودن، دریائے چناب کی ایک معاون ندی ہے۔

وزیر مملکت برائے پی ایم او ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھی حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

                سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا:’’دچھن علاقے میں سڑک حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر شری پنکج کمار شرما سے بات کی۔ حادثے میں ایک اسکارپیو گاڑی یائیون کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔ بدقسمتی سے گاڑی میں سوار تمام پانچ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایک امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے۔‘‘انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

                پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

۔۔۔۔۔

ایجنسیاں

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 وادی میں حب الوطنی  کے جذبے کے ساتھ  یومِ آزادی منایا گیا

Next Post

پانچ افسران کو دیانت داری  راست گوئی اور شاندار عوامی  خدمات پر وزیرِ اعلیٰ ایوارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

2026-10-11
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے‘

2026-10-11
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

وادی بھر میں انڈیا بلاک کے احتجاجی مارچ‘سی ای سی گیانیش کمار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

2026-10-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’بی جے پی عمر سرکار کے خلاف ضلع سطح پر احتجاجی مہم چلائے گی‘

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پی او کے میں مقیم دو ملزمان کی  ایک کروڑ روپے مالیت کی  جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے  قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد

2026-10-11
Next Post

پانچ افسران کو دیانت داری  راست گوئی اور شاندار عوامی  خدمات پر وزیرِ اعلیٰ ایوارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.