جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یومِ آزادی کی آتش بازی کے بعد واشنگٹن ڈی سی دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر بن گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-08
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن، 7 جولائی (یو این آئی) امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر ہونے والی بڑے پیمانے کی آتش بازی کے بعد چند گھنٹوں کے لیے دنیا کا سب سے زیادہ فضائی آلودگی والا بڑا شہر بن گیا۔
سوئٹزر لینڈ کی فضائی معیار پر نظر رکھنے والی کمپنی آئی کیو ایئر کے مطابق آتش بازی سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے سے 5 بجے کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں فضائی آلودگی کی سطح غیر معمولی حد تک بڑھ گئی۔
یہ آتش بازی وائٹ ہاؤس کے پروگرام کے تحت منعقد کی گئی، جس کا مقصد 40 منٹ میں 8 لاکھ 50 ہزار آتش بازی کے گولے فائر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں آلودہ ذرات کی مقدار بعض مقامات پر 200 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر سے تجاوز کر گئی۔
امریکی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کے مطابق 24 گھنٹے کے لیے محفوظ حد 35 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ہے۔
فضائی آلودگی میں اضافے کے بعد واشنگٹن، پڑوسی ریاستوں ورجینیا اور میری لینڈ کے بعض علاقوں میں کوڈ پرپل الرٹ جاری کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ فضائی آلودگی کی سطح پوری آبادی کے لیے غیر صحت بخش ہو چکی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اتوار کی دوپہر ہونے والی بارش دھوئیں کو منتشر نہ کرتی تو فضائی آلودگی کی صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی تھی۔
دوسری جانب امریکی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کی ترجمان بریجٹ ہرش نے تقریبات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتش بازی ایک شاندار روایت ہے اور امید ہے کہ لوگوں نے امریکہ کی 250 سالہ تقریبات کے موقع پر ہونے والے اس منفرد مظاہرے سے لطف اٹھایا ہو گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Next Post

ٹرمپ ترکی کو ایف-35 جنگی طیارے دینے پر آمادہ: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ ترکی کو ایف-35 جنگی طیارے دینے پر آمادہ: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.