جمعرات, جولائی 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیٹو سمٹ سے ایک دن قبل روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-08
in عالمی خبریں
A A
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

dead

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ ترکی کو ایف-35 جنگی طیارے دینے پر آمادہ: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

یومِ آزادی کی آتش بازی کے بعد واشنگٹن ڈی سی دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر بن گیا

ماسکو، 7 جولائی (یو این آئی) روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل حملے کے نتیجے میں مزید 24 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے پیر کے روز مسلسل دوسرے ہفتے کیف میں رہائشی عمارتوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ اہم نیٹو سمٹ سے عین ایک دن قبل کیا گیا۔ صبح کے وقت کیے گئے حملے میں کیف کے پوڈلسکی ضلع میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں گہرا گڑھا پڑ گیا، جس سے عمارت کی کئی منزلیں دو حصوں میں بٹ گئیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلسٹک میزائل الرٹ کے دوران 10 سے زائد دھماکے سنے گئے، جبکہ آسمان میں روشنی کی چمک بھی دیکھی گئی۔ حکام کے مطابق روسی حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کیف میں 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقے وِشنِیوے میں مزید 8 افراد جان سے گئے۔ان حملوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اس حملے کو "بہیمانہ حملہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی حکمتِ عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ان کا مقصد یوکرینی عوام اور یوکرین کو زیادہ سے زیادہ نقصان اور تکلیف پہنچانا ہے۔ زیلنسکی، جن کی نیٹو سمٹ کے دوران ترکیہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہیں، نے نیٹو ممالک سے اپیل کی کہ وہ روسی بیلسٹک میزائلوں کے خلاف یوکرین کے فضائی دفاع کو مضبوط کریں۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ اگرچہ کیف نے ڈرونز اور کروز میزائل مار گرائے، مگر بیلسٹک میزائلوں کے خلاف ہمارے پاس مؤثر دفاعی وسائل ناکافی ہیں۔ صدر زیلنسکی نے مزید کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جدید دنیا میں اب تک اتنی صلاحیت پیدا نہیں کی جا سکی جو لوگوں کو بیلسٹک دہشت گردی سے محفوظ رکھ سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیٹو سمٹ میں یوکرین کے فضائی دفاع سے متعلق "اہم فیصلے” کیے جائیں گے۔
ادھر نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے انقرہ میں کہا کہ نیٹو اتحادیوں اور شراکت داروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ یوکرین کو وہ سب کچھ ملے جس کی اسے ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا بڑا حملہ تھا جس میں روس نے بیلسٹک میزائل استعمال کیے۔ یوکرین نے ایک بار پھر اتحادیوں سے امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیٹو ممالک کا اجلاس 7 سے 8 جولائی کو انقرہ میں ہو رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

Next Post

چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ ترکی کو ایف-35 جنگی طیارے دینے پر آمادہ: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

2026-07-08
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

یومِ آزادی کی آتش بازی کے بعد واشنگٹن ڈی سی دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر بن گیا

2026-07-08
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
عالمی خبریں

چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

2026-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

2026-07-05
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات کرنے پر اتفاق

2026-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

بالٹک ممالک نے یوکرین کو ڈرون حملوں کے لیے فضائی حدود فراہم کی: روس

2026-07-05
مسلمانوں کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے : آیت اللہ خامنہ ای
عالمی خبریں

ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریبات کا آغاز، 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع

2026-07-05
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی تیل مہنگا فروخت ہونے لگا، 4 کروڑ بیرل تیل ایکسپورٹ

2026-07-02
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.