پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

منرو اور روومن پاول کی نصف سنچریوں سے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کی شاندار واپسی، ٹیکساس سپر کنگز کو چھ وکٹ سے شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-05
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا

لاس اینجلس، 4 جولائی (یو این آئی): کولن منرو اور روومن پاول کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 میں جمعہ کو ٹیکساس سپر کنگز کو چھ وکٹ سے شکست دے کر مسلسل تین شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے سے چوتھے مقام پر پہنچ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کی تمام چھ ٹیموں کے چھ، چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی درجہ بندی صرف نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر طے ہو رہی ہے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیکساس سپر کنگز نے پاور پلے میں دو وکٹ پر 58 رن بنائے، جس میں سائی تیجا مکہ مالا نے اہم کردار ادا کیا۔ تاہم درمیانی اوورز میں نائٹ رائیڈرز کے گیندبازوں نے نپی تلی گیندبازی کرتے ہوئے رنوں کی رفتار پر قابو پا لیا، جس کے باعث 15 اوورز کے اختتام پر ٹیکساس کا اسکور چار وکٹ پر 106 رن تھا۔
سائی تیجا مکہ مالا نے 43 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے آندرے رسل کو سیدھا چھکا لگایا، پھر سنیل نارائن کے اوور میں دو چوکے جڑے اور جیسن ہولڈر کو لانگ آن کے اوپر سے چھکا رسید کیا۔
جب وہ بڑی اننگز کی جانب بڑھ رہے تھے تو آخری سے پہلے اوور میں آندرے رسل نے انہیں لانگ آن پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔ مکہ مالا نے 55 گیندوں پر 80 رن بنائے۔ اس کے بعد ویان ملڈر نے 16 گیندوں پر 29 اور ڈیان فارسٹر نے صرف تین گیندوں پر آٹھ رن بنا کر ٹیم کا اسکور پانچ وکٹ پر 173 رن تک پہنچا دیا، جو اس میدان پر ایک مضبوط مجموعہ دکھائی دے رہا تھا۔
لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ انہوں نے 22 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جن میں فاف ڈو پلیسی اور ڈونووان فریرا کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔
ہدف کے تعاقب میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ آندرے فلیچر جلد آؤٹ ہوگئے اور 10 اوورز کے بعد ٹیم کا اسکور دو وکٹ پر صرف 51 رن تھا۔ 11ویں اوور میں میتھیو ٹرومپ کے آؤٹ ہونے پر اسکور تین وکٹ پر 63 رن ہو گیا اور ٹیم کو 54 گیندوں پر مزید 111 رن درکار تھے۔ اس وقت کولن منرو 27 گیندوں پر 23 رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔
میچ کا رخ اس وقت بدلا جب روومن پاول کریز پر آئے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے صرف 41 گیندوں پر 107 رن کی شاندار شراکت قائم کرکے مقابلہ مکمل طور پر اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔
13ویں اوور میں 17 رن بننے کے بعد پاول نے ویان ملڈر کے ایک اوور میں دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 22 رن بٹورے، جبکہ دوسری جانب منرو بھی عمدہ شاٹس کھیلتے رہے۔
آخری چار اوورز میں جب 40 رن درکار تھے تو پاول نے ایڈم ملن کے ایک اوور میں دو چھکے اور تین چوکے لگا کر میچ تقریباً ختم کر دیا اور صرف 18 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
اگرچہ امشی ڈی سلوا نے پاول کو 27 گیندوں پر 73 رن بنانے کے بعد آؤٹ کر دیا، لیکن اس وقت تک وہ میچ کا فیصلہ کر چکے تھے۔
کولن منرو آخر تک ناٹ آؤٹ 55 رن بنا کر ڈٹے رہے اور لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے آٹھ گیندیں باقی رہتے چار وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹ انڈیز کی توجہ دوسرے دن نئی گیند سے جلد وکٹیں حاصل کرنے پر مرکوز ، کوچ رامپال کو گیندبازوں سے امیدیں

Next Post

ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریبات کا آغاز، 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا
کھیل

چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

دراوڑ، گِلکرسٹ اور مورگن ممبئی انڈینز کے کوچ کی دوڑ سے باہر

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

ڈنمارک کی واحد امید، اینڈرس اینٹونسن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

ہندوستان کا ہدف تمغوں کی اپنی سابقہ ریکارڈ تعداد کو مزید بہتر بنانا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
Next Post
مسلمانوں کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے : آیت اللہ خامنہ ای

ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریبات کا آغاز، 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.