اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں شدید گرمی کی لہر جاری

سری نگر میں موسم کا دوسرا گرم ترین دن‘ درجۂ حرارت۳۵ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ‘آج سے بارشوں کا امکان ظاہر 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں شدید گرمی کی لہر جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

تیزا ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی‘اسکولوں میں ممکنہ ۱۰ روزہ گرمائی تعطیلات ۶ جولائی سے شروع ہونے کا امکان

ندائے مشرق خبر

سرینگر؍۳۰ جون

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

                وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران منگل کو سری نگر میں موسم کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت۳۵ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

                 محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی کی پیش گوئی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

                اس دوران اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے  کہ وادی کے تعلیمی اداروں میں ۶ جولائی سے دس روزہ گرمائی تعطیلات ہوں گی ۔

                محکمہ موسمیات کے سری نگر مرکز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پونچھ، راجوری، شوپیاں، بڈگام اور کولگام کے متعدد علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ریاسی، بنیہال، رام بن، گلمرگ، اُوڑی اور سونہ مرگ کے چند مقامات پر بھی بارش متوقع ہے۔

                محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم سے۵ جولائی کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور گرج چمک کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں، جبکہ۲ سے۴ جولائی کے درمیان بعض مقامات پر موسلا دھار بارش، شدید بارش کے مختصر سلسلے، گرج چمک اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

                محکمہ کے مطابق۶سے۸ جولائی کے دوران مجموعی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کا امکان بھی برقرار رہے گا۔

                محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ۳۰ جون تک گرمی کی لہر یا گرمی جیسی صورتحال برقرار رہے گی، جبکہ۲ سے۴  جولائی کے دوران متوقع شدید بارشوں کے باعث جموں ڈویژن اور جنوبی کشمیر کے ملحقہ علاقوں کے حساس مقامات پر اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

                اس کے علاوہ۲؍اور۳ جولائی کو نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

                محکمہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بارشوں کے دوران ندی نالوں، آبی گزرگاہوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں سے دور رہیں، گرج چمک کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

                دریں اثنا محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے کشمیر ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں۶ جولائی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

                ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے کشمیر ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کیلئے ۱۰روزہ گرمیوں کی تعطیلات کی تجویز محکمہ اسکولی تعلیم کو ارسال کی ہے۔

                عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا’’ڈائریکٹوریٹ نے پیر (۶جولائی) سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کیلئے۱۰روزہ گرمیوں کی تعطیلات کی سفارش کی ہے، تاہم اس سلسلے میں محکمہ اسکولی تعلیم کا حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے‘‘۔

                عہدیدار نے مزید بتایا کہ یکم جولائی کو وزیر تعلیم سکینہ ایتو اور محکمہ اسکولی تعلیم کے اعلیٰ حکام ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

                اس سے پہلے جموں کشمیر حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے وادی کشمیر کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے اعلان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو منگل کے روز حکام نے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

                سینئر سرکاری حکام نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یکم جولائی سے گرمیوں کی تعطیلات کے اعلان کی جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور عوام کو ان پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

                کمشنر سیکریٹری، محکمہ اسکولی و اعلیٰ تعلیم، رام نیواس شرما نے بھی جے کے این ایس سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ گرمیوں کی تعطیلات شروع کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

                دریں اثنا، محکمہ تعلیم کے ایک سینئر افسر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کی ہے، اس لیے فی الحال گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی ہے۔ تاہم، محکمہ نے عارضی طور پر جولائی کے دوسرے ہفتے میں تعطیلات دینے کی تجویز پر غور کیا ہے، البتہ اس کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔

                سینئر نے کہا’’طلبہ کی تعلیم کا ہر دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ آئندہ دنوں میں متوقع بارشوں اور موسم میں تبدیلی کے پیش نظر اس مرحلے پر تعطیلات کا اعلان ضروری نہیں سمجھا جا رہا‘‘۔

                حکام کے مطابق محکمہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں گرمیوں کی تعطیلات دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

                قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند روز سے جموں و کشمیر، خصوصاً وادی کشمیر، شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے اور بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

                تاہم محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کی ہے، جس سے توقع ہے کہ جاری گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئے گی اور عوام کو راحت ملے گی۔

۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مقامی فنکاروں اور عالمی شہرت یافتہ فلم سازوں کے درمیان رابطے استوار کیے جائیں‘

Next Post

  بھلیسہ میں دو مقامات پر بادل پھٹے  اچانک سیلاب سے کئی سڑکیں بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post
زیر تعمیر ریٹلے پن بجلی پاور پروجیکٹ کے قریب مٹی کا تودہ گر آیا

  بھلیسہ میں دو مقامات پر بادل پھٹے  اچانک سیلاب سے کئی سڑکیں بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.