جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئی ایم ڈی کی پیش گوئی:امسال ملک بھر میں معمول سے کم مانسون بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
آئی ایم ڈی کی پیش گوئی:امسال ملک بھر میں معمول سے کم مانسون بارشوں کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جون میں ہیٹ ویو بڑھنے کا انتباہ‘کہا زرعی پیداوار، پینے کے پانی کی فراہمی، پن بجلی کی پیداوار کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتے ہیں

نئی دہلی؍۳۰مئی

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال جون تا ستمبر کے دوران جنوب مغربی مانسون کی بارشیں ملک بھر میں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جون کے مہینے میں کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے دن معمول سے زیادہ رہنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

وزارتِ ارضیاتی سائنسز کی جانب سے جاری تازہ طویل مدتی موسمی پیش گوئی کے مطابق۲۰۲۶کے مانسون سیزن کے دوران ملک بھر میں بارشیں طویل مدتی اوسط(ایل پی اے) کے تقریباً۹۰فیصد رہنے کا امکان ہے، جس میں۴فیصد کمی یا اضافہ ممکن ہے۔

محکمہ کے مطابق۱۹۷۱سے۲۰۲۰کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مانسون سیزن کی طویل مدتی اوسط بارش۸۷سینٹی میٹر ہے۔پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مانسون کے دوران معمول سے کم یا ناکافی بارشوں کے۸۴فیصد امکانات ہیں۔

آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے بعض علاقوں، جزیرہ نما ہندوستان کے مشرقی حصوں اور ملحقہ مشرقی وسطیٰ علاقوں کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ مذکورہ علاقوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ معمول سے کم بارشیں زرعی پیداوار، پینے کے پانی کی فراہمی، پن بجلی کی پیداوار اور ماحولیاتی نظام کے استحکام کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں خشک سالی اور گرمی کے دباؤ (ہیٹ اسٹریس) کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

جون۲۰۲۶کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ نے کہا کہ ملک بھر میں بارشیں بھی معمول سے کم رہیں گی اور یہ طویل مدتی اوسط کے۹۲فیصد سے کم ہونے کا امکان ہے۔تاہم شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے بعض علاقوں اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے کئی حصوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے۔

آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ جون کے دوران اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، بہار، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، گجرات اور آندھرا پردیش کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کے دن معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح مہاراشٹر، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے بعض علاقوں میں بھی گرمی کی شدید لہر معمول سے زیادہ دیکھی جا سکتی ہے۔

البتہ راجستھان اور جھارکھنڈ میں جون کے دوران ہیٹ ویو کے دن معمول سے کم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔وزارتِ ارضیاتی سائنسز کے مطابق جون کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے بلند رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے بتایا کہ بحرالکاہل کے خطِ استوا کے قریب اس وقت غیر جانبدار ایل نینو-سدرن اوسیلیشن  کی صورتحال موجود ہے، جو بتدریج ایل نینو کی جانب بڑھ رہی ہے اور امکان ہے کہ مانسون سیزن کے دوران ایل نینو کی کیفیت پیدا ہو جائے گی۔

اسی دوران انڈین اوشن ڈائی پول کی غیر جانبدار صورتحال مانسون کے پورے عرصے میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے ریاستی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں کی ہدایت دیتے ہوئے محفوظ پینے کے پانی کی دستیابی، کولنگ شیلٹرز کو فعال رکھنے اور صحت کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

محکمہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پانی کا زیادہ استعمال کریں، دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور بچوں، بزرگوں اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔

آئی ایم ڈی کے مطابق جولائی۲۰۲۶کی بارشوں سے متعلق پیش گوئی جون کے آخری ہفتے میں جاری کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات اسمگلنگ:سرینگرمیںدوکروڑروپےمالیت کی جائیدادیں ضبط

Next Post

’نوآبادیاتی ذہنیت کے ہر نشان کو مٹانا ہوگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’نوآبادیاتی ذہنیت کے ہر نشان کو مٹانا ہوگا‘

’نوآبادیاتی ذہنیت کے ہر نشان کو مٹانا ہوگا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.