جموں؍۲۳مئی
جموں کشمیر حکومت نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں ڈویژن کے سمر زون میں آنے والے اسکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ پرائمری جماعتوں کے لیے تعطیلات یکم جون۲۰۲۶سے شروع ہوں گی، جبکہ جماعت ششم تا دوازدہم کے طلبہ کے اسکول۸جون۲۰۲۶ سے بند ہوں گے۔
ایتو نے کہا کہ یہ فیصلہ شدید گرمی کے دوران طلبہ کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔










