جمعہ, جولائی 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منشیات فروشوں کی دو کروڑ روپے سےمالیت کی جائیدادیں ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
منشیات فروشوں کی دو کروڑ روپے سےمالیت کی جائیدادیں ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

دیوسر میں ایک کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی

ایجنسیز

متعلقہ

’قدرتی حسن کا تحفظ ہی اصل سرمایہ ہے‘

ریاستی درجے کی بحالی کیلئے دہلی میں احتجاج ‘ میر واعظ کو دعوت

سری نگر؍۷مئی

جاری۱۰۰روزہ نشہ مُکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مسلسل کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے سری نگر پولیس نے شہر کے چنپورہ اور قمر واری علاقوں میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ  نے بڈشاہ نگر کے رہائشی ملزم حذیف شبیر ڈار ولد شبیر احمد ڈار کی تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی دو منزلہ رہائشی عمارت بمعہ اٹاری کو ضبط کر لیا۔ مذکورہ ملزم پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ میں درج ایک ایف آئی کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات میں ملوث ہے۔

تحقیقات کے دوران یہ بات قطعی طور پر ثابت ہوئی کہ مذکورہ جائیداد منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ غیر قانونی آمدنی سے تعمیر کی گئی تھی۔ چنانچہ اس جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸؍ایف کے تحت ضبط کیا گیا۔ ضبطی کی کارروائی مکمل قانونی طریقہ کار اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں انجام دی گئی۔

ضبطی کے حکم کے مطابق مالک کو آئندہ احکامات تک جائیداد کو فروخت کرنے، لیز پر دینے، منتقل کرنے یا اس میں کسی تیسرے فریق کا مفاد پیدا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ایک اور اہم کارروائی میں پولیس پوسٹ قمر واری نے بدنام زمانہ منشیات فروش باسط احمد بابا عرف آئیکن ولد محمد یوسف بابا ساکن برتھنہ، قمر واری کی دو منزلہ رہائشی عمارت کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا۔

یہ غیر منقولہ جائیداد، جو اس کے والد محمد یوسف بابا ولد غلام احمد بابا کے نام پر درج ہے، خسرہ نمبر۱۰۰کے تحت آتی ہے اور اس کی موجودہ مارکیٹ قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

یہ کارروائی سری نگر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے حاصل شدہ اثاثوں کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

سری نگر پولیس نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے ناسور کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف منشیات فروشوں بلکہ غیر قانونی منشیات تجارت سے حاصل شدہ جائیدادوں اور اثاثوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

ادھر ناگ پولیس نے جمعرات کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مبینہ بدنام زمانہ منشیات فروش کی تقریباً ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔

پولیس کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد میں دو منزلہ رہائشی مکان‘۲۰دکانوں پر مشتمل ایک شاپنگ کمپلیکس، اور ایک کنال۶مرلہ اراضی شامل ہے۔

یہ جائیداد جاوید احمد راتھر ولد محمد عبداللہ راتھر ساکن واگھامہ کی ملکیت ہے، جو پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج ایک ایف آئی کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعہ میں ملوث ہے۔

حکام نے بتایا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد یہ ضبطی عمل میں لائی گئی۔ ضبط شدہ جائیداد کی موجودہ مارکیٹ قیمت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

اننت ناگ پولیس نے معاشرے سے منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

پولیس نے مزید کہا کہ غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی جائیدادوں کی ضبطی منشیات فروشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ایک مضبوط روک ثابت ہوتی ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشی اور نشہ آور اشیاء کے استعمال سے متعلق معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ایک محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

اس دوران نشہ مُکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے ریونیو حکام کے اشتراک سے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کے قبضے سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی۔

حکام کے مطابق مالوان گاؤں میں خسرہ  نمبر۶۹۷ من کے تحت واقع۵کنال اور۱۲ مرلہ اراضی پر غیر قانونی قبضہ شاہزاد احمد پڈر ولد گل محمد پڈر ساکن مالوان نے کر رکھا تھا، جو پولیس اسٹیشن دیوسر میں درج ایف آئی آر نمبر۴۰/۲۰۲۰کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات ۸/۲۰یں ملوث ہے۔

یہ زمین، جس میں باغات بھی شامل ہیں، کی موجودہ مارکیٹ قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ کارروائی کُلگام پولیس اور محکمہ مال کے اشتراک سے منشیات فروشوں کے غیر قانونی نیٹ ورک اور مالیاتی ڈھانچے کو ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کے تحت انجام دی گئی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کُولگام، عنایت علی چودھری نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور منشیات کے کاروبار سے جڑی تمام غیر قانونی جائیدادوں، قبضوں اور جرائم سے حاصل شدہ اثاثوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات فروشی یا غیر قانونی قبضوں سے متعلق معلومات فراہم کریں، اور یقین دلایا کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی جبکہ قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھرنارکو دہشت گردی کے خلاف ایک اہم کارروائی میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے کپواڑہ ضلع میں کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ (ایل ای ٹی) کے پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) میں مقیم ایک آپریٹو کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ کارروائی پولیس اسٹیشن اے این ٹی ایف میں درج ایف آئی آر نمبر۰۳/۲۰۲۳ کے سلسلے میں انجام دی گئی۔ یہ معاملہ ابتدا میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے درج کیا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران دہشت گردی کی مالی معاونت اور سرحد پار نارکو دہشت گردی کے بڑے روابط سامنے آنے کے بعد کیس ایس آئی اے کشمیر کے حوالے کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ملزم ضمیر احمد لون ولد احمد گل لون ساکن منڈیاں کیرن کپواڑہ، جو اس وقت پی او جے کے سے سرگرم ہے، منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث تھا، جن کا مقصد جموں و کشمیر میں امن و سلامتی کو متاثر کرنا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم کو گرفتاری سے مسلسل فرار رہنے اور سرحد پار سے ملک مخالف سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجاز عدالت پہلے ہی اشتہاری مجرم قرار دے چکی ہے۔

ایس آئی اے کشمیر کی جانب سے دائر تفصیلی درخواست پر سماعت کے بعد مجاز عدالت نے ریکارڈ پر موجود شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات صادر کیے۔

عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس آئی اے کشمیر نے منڈیاں کیرن، کپواڑہ میں خسرہ نمبر۱۱۳ کے تحت واقع ایک کنال اور۱۴ء۳۷مرلہ غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔ یہ کارروائی ایس آئی اے کی خصوصی ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور مقامی ریونیو حکام کی موجودگی میں قانونی ضابطوں کے مطابق انجام دی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایس آئی اے کشمیر اس سے قبل نارکو اسمگلنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور سرحد پار ملی ٹنٹ روابط سے متعلق خاطر خواہ شواہد سامنے آنے کے بعد مجاز عدالت میں ایک مفصل چارج شیٹ بھی دائر کر چکی ہے۔

حکام کے مطابق تازہ کارروائی دہشت گردی کی معاونت کرنے والے پورے نیٹ ورک، خاص طور پر دہشت گردی کی مالی معاونت اور سرحد پار منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایجنسی کی مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔

ایس آئی اے کشمیر نے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد اور گروہوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ ’’نشہ مُکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت جموں و کشمیر بھر میں کوششوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے تاکہ منشیات کے استعمال پر قابو پایا جا سکے اور منشیات کی تجارت و دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑا جا سکے۔

ایس آئی اے کشمیر نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے کہا کہ وہ نہ صرف نارکو دہشت گردی کے معاملات کی تحقیقات کے لیے پُرعزم ہے بلکہ منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے احتیاطی اور بیداری مہمات کی حمایت بھی جاری رکھے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بھارت کوپاکستان سے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ‘

Next Post

عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’قدرتی حسن کا تحفظ ہی اصل سرمایہ ہے‘
اہم ترین

’قدرتی حسن کا تحفظ ہی اصل سرمایہ ہے‘

2026-07-10
ریاستی درجے کی بحالی کیلئے دہلی میں احتجاج ‘ میر واعظ کو دعوت
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کیلئے دہلی میں احتجاج ‘ میر واعظ کو دعوت

2026-07-10
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پرنائب وزیر اعلیٰ کی تقریب میں احتجاج
اہم ترین

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پرنائب وزیر اعلیٰ کی تقریب میں احتجاج

2026-07-10
’یاتریوں کی بڑھتی تعداد جموں کشمیر کی سیاحت کیلئے خوش آئند‘
اہم ترین

’یاتریوں کی بڑھتی تعداد جموں کشمیر کی سیاحت کیلئے خوش آئند‘

2026-07-10
کشمیر کے تمام اسکولوں اور کوچنگ مراکز کو کتابوں کی جانچ کا حکم
اہم ترین

کشمیر کے تمام اسکولوں اور کوچنگ مراکز کو کتابوں کی جانچ کا حکم

2026-07-10
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:غیر حاضر  ایس پی او کو فارغ کیا گیا

2026-07-10
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
اہم ترین

 بارہمولہ کے متعدد مقامات پر  چھاپے، الیکٹرانک آلات ضبط

2026-07-10
 اساتذہ کو سنیارٹی اور ترقی   کیلئے ایک ہی پوسٹ گریجویٹ  ڈگری منتخب کرنے کا اختیار
اہم ترین

 اساتذہ کو سنیارٹی اور ترقی  کیلئے ایک ہی پوسٹ گریجویٹ ڈگری منتخب کرنے کا اختیار

2026-07-10
Next Post
عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار

عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.