جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ میں۵نئے اضلاع  کے قیام کی منظوری، اب  کل اضلاع کی تعداد۷ ہو گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ویب ڈیسک )

لہیہ/۲۷؍ اپریل

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

            لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ‘ونئے کمار سکسینہ نے پیر کے روز یونین ٹیریٹری میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی منظوری دے دی، جس سے خطے کے عوام کی دیرینہ اور طویل عرصے سے زیر التوا مانگ پوری ہو گئی۔ انہوں نے اس فیصلے کو لداخ کے لیے ایک ’تاریخی دن‘ قرار دیا۔

            ایل جی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی ہے، جس سے لداخ کے عوام کی خواہشات اور دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے‘‘۔

            سکسینہ نے کہا کہ پانچ نئے اضلاع ‘نوبرا، شام، چانگ تھانگ، زانسکار اور دراس کے قیام کے ساتھ ہی لداخ میں اضلاع کی کل تعداد اب سات ہو گئی ہے۔

            اس سے قبل لداخ میں صرف دو اضلاع، لہیہ اور کرگل، موجود تھے۔ رقبے کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا یونین ٹیریٹری ہے، مگر آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر کم آبادی والا خطہ ہے۔۲۰۱۱کی مردم شماری کے مطابق، اس کا رقبہ۸۶ہزار۹۰۴مربع کلومیٹر ہے اور آبادی۲لاکھ ۷۴ہزار ہے، جبکہ اس کی سرحدیں چین اور پاکستان سے ملتی ہیں۔

            ایل جی نے کہا کہ یہ پیش رفت وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک ترقی یافتہ اور خوشحال لداخ کے وژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ’انقلابی فیصلہ، جسے وزارت داخلہ نے اگست۲۰۲۴ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں منظوری دی تھی، نچلی سطح پر حکمرانی کو مضبوط کرے گا، انتظامیہ کو غیر مرکزیت دے گا اور عوام تک سرکاری خدمات کی تیز تر فراہمی کو یقینی بنائے گا، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کے لیے‘‘۔

            سیکسینہ نے مزید کہا کہ نئے اضلاع کا قیام نہ صرف حکمرانی کو عوام کے قریب لائے گا بلکہ ترقی، روزگار اور کاروباری مواقع کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔

            ایل جی نے اس بات پر زور دیا کہ ان علاقوں کے عوام کی خواہشات پوری ہو گئی ہیں اور کہا’’میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ لداخ کا ہر شہری اس تاریخی فیصلے سے مستفید ہوگا، کیونکہ ہم ایک روشن، مضبوط اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں‘‘۔

            مرکز نے۵؍اگست۲۰۱۹کو سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو دو یونین ٹیریٹریز جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا تھا، اسی دن آئین کے آرٹیکل۳۷۰ کو بھی منسوخ کیا گیا تھا جس کے تحت سابقہ ریاست کو خصوصی درجہ حاصل تھا۔

            یونین ٹیریٹری قرار دیے جانے کے بعد لداخ براہ راست مرکزی وزارت داخلہ کے انتظامی کنٹرول میں آ گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ

Next Post

بین الریاستی لشکرِ طیبہ ماڈیول این آئی اے نے کیس سنبھال لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ

بین الریاستی لشکرِ طیبہ ماڈیول این آئی اے نے کیس سنبھال لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.