ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لاہور میں حملہ: لشکرِ طیبہ کے شریک بانی امیر حمزہ زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لاہور میں حملہ: لشکرِ طیبہ  کے شریک بانی امیر حمزہ زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ویب ڈیسک)

سرینگر؍۱۶؍اپریل

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

پاکستان میں قائم کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے شریک بانی امیر حمزہ لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ میں زخمی ہو گئے، پولیس نے جمعرات کو بتایا۔

امیر حمزہ کو لشکرِ طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے بعد تنظیم کا دوسرا اہم ترین رہنما سمجھا جاتا ہے۔ حافظ سعید۲۰۱۹ سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل۲۴ نیوز ایچ ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جو وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملکیت ہے۔ اس گاڑی میں چینل کے مذہبی پروگرام کے میزبان جسٹس (ر) نذیر احمد غازی اور امیر حمزہ سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ’’دو نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پیکو روڈ پر اس سفید گاڑی پر فائرنگ کی جس میں غازی اور حمزہ سفر کر رہے تھے۔ اس حملے میں حمزہ زخمی ہوئے جبکہ غازی محفوظ رہے‘‘۔

زخمی امیر حمزہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس نذیر احمد غازی اس واقعے میں محفوظ رہے جبکہ مولانا امیر حمزہ کے بازو پر گولی لگی۔ غازی پروگرام’نورِ سحر‘ کی ریکارڈنگ مکمل کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ، جو حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ کا سیاسی ونگ سمجھی جاتی ہے، نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں، جن میں حافظ طلحہ سعید بھی شامل ہیں، نے کہا کہ دن دہاڑے فائرنگ کا واقعہ پنجاب حکومت کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے اور حکام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جائے اور مذہبی شخصیات کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔

امیر حمزہ کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔ ماضی میں وہ لشکرِ طیبہ کے ’اسپیشل کیمپینز‘ شعبے کے سربراہ رہ چکے ہیں اور۲۰۱۸میں جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کے بعد انہوں نے فنڈ جمع کرنے کے لیے ایک نیا گروپ قائم کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہوکرسر جھیل ماحولیاتی زوال کا شکار، ڈھائی ہزار کنال سے زائد رقبہ پر قبضے

Next Post

’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘

’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.