جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی کی ۳۷۰ کی منسوخی کی تعریف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مودی کی ۳۷۰ کی منسوخی کی تعریف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’ گزشتہ ایک دہائی سے حکومت کی پالیسیاں اور فیصلے آئین کے وقار کو بحال کرنے کی سمت میں کام کرتے رہے ہیں‘

اترا کھنڈ میں یو سی سی کے نفاذ کو بھی سراہا ‘بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے ۱۳۵ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت

دہرادون؍۱۴؍اپریل

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے۱۳۵ ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی اور اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو سراہا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو دہرادون میں چھ لین پر مشتمل دہلی،دہرادون اکنامک کوریڈور کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تقریب میں تاخیر سے پہنچنے پر مجمع سے معذرت بھی کی۔

مودی نے کہا’’آج ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا یومِ پیدائش بھی ہے۔ میں بابا صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہماری حکومت کی پالیسیاں اور فیصلے آئین کے وقار کو بحال کرنے کی سمت میں کام کرتے رہے ہیں۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے بعد اب ملک بھر میں آئین ہند مکمل طور پر نافذ ہے۔ یہاں تک کہ ماؤ نواز اثر والے اضلاع بھی اب آئینی طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ہمارا آئین ہم سے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ اتراکھنڈ نے اس سمت میں قدم بڑھا کر ملک کے لیے ایک مثال قائم کی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے مزید کہا’’بابا صاحب نے اپنی زندگی محروم اور استحصال زدہ طبقات کو سماجی انصاف دلانے کے لیے وقف کی، اور ہماری حکومت بھی سماجی انصاف فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ اسی لیے بابا صاحب جدید بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کے زبردست حامی تھے‘‘۔

آرٹیکل۳۷۰کو۵؍ اگست۲۰۱۹کو آئینی ترمیم کے ذریعے منسوخ کیا گیا تھا، جس کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی۔ جبکہ اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی، یوں بی جے پی کا دیرینہ وعدہ پورا ہوا۔

تقریب میں تاخیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’’میں معذرت خواہ ہوں کہ میں ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے پہنچا۔ میں وقت پر نکلا تھا، لیکن۱۲کلومیٹر طویل روڈ شو میں لوگوں کا اتنا جوش تھا کہ گاڑی کو تیزی سے آگے بڑھانا مشکل ہو گیا۔ شدید گرمی کے باوجود اس طویل راستے پر موجود بڑی تعداد میں لوگوں نے جو محبت اور دعائیں دیں، وہ میرے لیے نئی تحریک کا باعث ہیں‘‘۔

مودی نے مزید کہا کہ چھ لین والا دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور اتراکھنڈ کی ترقی کو رفتار دے گا اور رابطہ کاری کو مضبوط کرے گا۔

تقریبات کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’نیا سال آ چکا ہے، میں بیساکھی، پُتھاندو اور بوہاگ بیہو کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چند دنوں میں بدری ناتھ اور کیدار ناتھ یاترا بھی شروع ہونے والی ہے۔ مجھے ماں دات کالی کے درشن کا موقع ملا۔ ماں دات کالی کی برکتیں دہلی-دہرادون کوریڈور کی تکمیل میں اہم رہی ہیں‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا’’بابا کیدار کے درشن کے بعد میں نے کہا تھا کہ اس صدی کی تیسری دہائی اتراکھنڈ کے نام ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ ڈبل انجن حکومت کی پالیسیوں کے ذریعے ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور رابطہ کاری کو مضبوط کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ ریاست کی ترقی کو مزید تیز کرے گا اور اسے نئی رفتار دے گا‘‘۔

مودی نے دہرادون میں دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور کا افتتاح کیا۔۲۱۳کلومیٹر طویل چھ لین، کنٹرولڈ ایکسیس دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور۱۲ہزارکروڑ روپے سے زائد لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کوریڈور دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ سے گزرتا ہے اور اس سے دہلی سے دہرادون کے درمیان سفر کا وقت موجودہ چھ گھنٹوں سے کم ہو کر تقریباً ڈھائی گھنٹے رہ جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘

Next Post

خواتین کی سیاسی شمولیت: وعدہ، وقت اور حقیقت کا امتحان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

خواتین کی سیاسی شمولیت: وعدہ، وقت اور حقیقت کا امتحان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.