جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امت شاہ نے بنگال کے لیے بی جے پی کا منشور جاری کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-12
in قومی خبریں
A A
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ

Jammu: Union Home Minister Amit Shah chairs a review meeting on major development projects at Lok Bhawan during his two-day visit focusing on infrastructure and security progress, in Jammu, Saturday, Feb. 7, 2026.(PTI Photo)(PTI02_07_2026_000074A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

کولکاتہ، 10 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا منشور جاری کیا، جس میں خواتین کے لیے متعدد اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسٹر شاہ نے اس منشور کو "سنکلپ پتر” کا نام دیا۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ اگر بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ریاست میں ایک مضبوط، باصلاحیت اور اہل وزیر اعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ بنگال کا ہی ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی منشور میں کرمالی اور راجبونگشی زبانوں کو آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کی پہل کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔
اپنے خطاب میں شاہ نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں مضبوط مقامی قیادت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اعتماد کا دور لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بنگال کا ہی ہوگا اور مرکز کے ساتھ بہتر تال میل کے ساتھ کام کرے گا۔
بی جے پی نے مغربی بنگال میں اقتدار میں آنے کے ہدف کے ساتھ اپنے سنکلپ پتر میں روزگار، خواتین کو بااختیار بنانے، زراعت، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مبنی ایک جامع روڈ میپ پیش کیا ہے۔
پارٹی نے اگلے پانچ برسوں میں ایک کروڑ روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ 3,000 روپے کی مالی مدد اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے 15,000 روپے کی اسکالرشپ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
خواتین کے لیے ہر ماہ 3,000 روپے کی مالی امداد، سرکاری ملازمتوں میں 33 فیصد ریزرویشن، خواتین پولیس بٹالین اور درگا سکیورٹی اسکواڈ کے قیام کا وعدہ کیا گیا ہے۔ حاملہ خواتین کو 21,000 روپے کی مدد اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
منشور میں کسانوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس میں دھان، آلو اور آم کی کاشت کو فروغ دینے کے ساتھ ماہی گیروں کو پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا سے جوڑنے کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ بنگال کو ایک بڑا مچھلی برآمد کرنے والا ریاست بنایا جا سکے۔
بی جے پی نے تاج پور اور کلپی میں گہرے سمندر کے بندرگاہوں کی تعمیر، سنگور میں صنعتی پارک قائم کرنے اور بند پڑی جوٹ ملوں کو دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی پیش کی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف ہے۔
منشور میں آیوشمان بھارت سمیت تمام مرکزی اسکیموں کو ریاست میں مکمل طور پر نافذ کرنے، مفت ایچ پی وی ویکسینیشن اور بریسٹ کینسر اسکریننگ جیسی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ساتویں تنخواہ کمیشن کو 45 دنوں کے اندر نافذ کرنے اور مرکز کے برابر مہنگائی بھتہ دینے کی بات بھی کہی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نتن نبین نے مہاتما جیوتیبا پھولے کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

گوئل نے سعودی عرب کے وزیر تجارت سے بات کی، سپلائی چین برقرار رکھنے پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
گوئل نے سعودی عرب کے وزیر تجارت سے بات کی، سپلائی چین برقرار رکھنے پر زور

گوئل نے سعودی عرب کے وزیر تجارت سے بات کی، سپلائی چین برقرار رکھنے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.