ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 اکھنور میں بگولا نما طوفان سے خوف و ہراس، کوئی نقصان نہیں ہوا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 اکھنور میں بگولا نما طوفان سے خوف و ہراس، کوئی نقصان نہیں ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کشمیر میں جزوی ابر آلود موسم، چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

ایجنسیز

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

سری نگر؍۱۱؍ اپریل

جموں کے اکھنور علاقے میں ہفتہ کی شام ایک غیر معمولی موسمی واقعہ پیش آیا جہاں بگولا نما طوفان (ٹورنیڈو) دیکھا گیا، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم حکام کے مطابق اس واقعے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے تصدیق کی کہ یہ نایاب واقعہ تقریباً۱۰ منٹ تک ایک کھلے میدان میں جاری رہا۔ مقامی پولیس کے مطابق اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب لوگوں نے ہوا کے گھومتے ہوئے بگولے کو دیکھا جو گرد و غبار اور ہلکے ملبے کو فضا میں اٹھا رہا تھا۔ کئی لوگ گھروں کے اندر چلے گئے یا محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے اور اس منظر کو اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھنے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں اس بگولے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھائے اور دعائیں بھی کیں۔

پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ یہ خطے میں ایک انتہائی نایاب واقعہ ہے، تاہم گزشتہ سال پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ایسے واقعات دیکھے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بگولا دراصل گرج چمک کے بادلوں سے بننے والی اسکوئل لائن کے باعث وجود میں آیا، جو تیزی سے ٹورنیڈو میں تبدیل ہو گئی۔

حکام کے مطابق دن کے دوران صاف موسم کے بعد شام تقریباً۴بج کر۴۵منٹ پر اچانک سیاہ بادل چھا گئے، جس کے بعد مختلف مقامات پر درمیانی درجے کی بارش اور گرج چمک دیکھی گئی۔بعد ازاں بارش تھمنے کے بعد شہر کی فضا میں قوسِ قزح بھی نمودار ہوئی۔

اس دوران  محکمہ موسمیات سری نگر نے آئندہ چند دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں جزوی تا عمومی طور پر ابر آلود موسم اور مختلف مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق۱۱؍ اپریل کو موسم جزوی تا عمومی طور پر ابر آلود رہے گا اور دوپہر یا شام کے وقت چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

احمد نے بتایا کہ۱۲؍ اپریل کو مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا، تاہم دوپہر کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ۱۳سے۱۵؍اپریل تک خطے میں موسم عموماً خشک رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ۱۶؍اور۱۷ اپریل کو موسم دوبارہ ابر آلود ہوسکتا ہے اور دوپہر یا شام کے وقت مختلف مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق۱۸سے۲۲؍اپریل تک موسم دوبارہ عمومی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مجموعی موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 وائٹ نائٹ کور کی نشہ مکت مہم میں  شمولیت‘ مہم کو عوامی تعاون سے تقویت

Next Post

امیر اور غریب ممالک کے درمیان خلیج مزید وسیع، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
امیر اور غریب ممالک کے درمیان خلیج مزید وسیع، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

امیر اور غریب ممالک کے درمیان خلیج مزید وسیع، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.