جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-28
in قومی خبریں
A A
سیتا رمن آج عام بجٹ پیش کریں گی 

FILE - Union Finance Minister Nirmala Sitharaman

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ڈیزل اور پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ ہو۔
وزیر خزانہ نے ایندھن کی قلت کے باعث ملک میں کووڈ کی وبا جیسے لاک ڈاؤن کے نفاذ کی افواہوں کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور لاک ڈاؤن جیسا کچھ نہیں ہوگا۔ محترمہ سیتا رمن نے ڈیزل اور پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں دس دس روپے کی کٹوتی کے تازہ فیصلے کے بارے میں کہا، "وزیراعظم چاہتے تھے کہ صارفین کے لیے قیمتیں نہ بڑھیں۔” انہوں نے ایندھن پر ڈیوٹی میں کمی کے اس اقدام کو سراہا۔
لاک ڈاؤن کے چرچوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا… مجھے حیرت ہے کہ کچھ رہنما کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن ہوگا اور ایندھن کی قلت ہو جائے گی۔ یہ باتیں بے بنیاد ہیں۔” محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ سیاسی حلقوں سے وابستہ افراد کی جانب سے لاک ڈاؤن جیسی تبصرہ آرائیاں تشویشناک ہیں۔ انہوں نے واضح کیا، "ویسا کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا جیسا ہم نے کووڈ کے دوران دیکھا تھا۔”
پیٹرول اور ڈیزل پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی پر انہوں نے کہا، "مغربی ایشیا میں جاری تنازع کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیراعظم نے ایک میٹنگ کی جس میں یہ طے پایا کہ پیٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف (ہوائی جہاز کے ایندھن) کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے اور عالمی صورتحال کی وجہ سے ان کی قیمتیں نہیں بڑھنی چاہئیں۔ آج ہم نے ایک فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہم تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی تمام کمپنیوں کی مدد کریں گے تاکہ وہ خام مال درآمد کر سکیں اور عام لوگوں کو قیمتوں میں کسی اضافے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔”
انہوں نے مزید کہا، "ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ پیٹرول یا ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہ ہو۔ یہاں تک کہ اے ٹی ایف کے لیے بھی ہم یہ پکا کر رہے ہیں کہ قیمتیں اوپر نہ جائیں۔”
محترمہ سیتا رمن نے بتایا، وزیراعظم کا ایک اور فیصلہ یہ ہے کہ وہ ریفائنریاں جو باہر سے خام مال منگوا کر یہاں ریفائن کرتی ہیں اور پھر اسے برآمد کر دیتی ہیں، انہیں اب زیادہ ڈیوٹی دینا ہوگی تاکہ یہ خام مال ہماری مقامی مارکیٹ کے لیے دستیاب رہے اور باہر نہ بھیجا جائے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم مودی کی بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد، ہند۔ نیپال تعلقات کا اعادہ کیا

Next Post

ملیرکوٹلہ میں پاکستان سے  منسلک دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار  جے اینڈ کے پولیس کے حوالے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
قومی خبریں

ہندوستان، عالمی تجارت میں خواتین کی قیادت والے کاروبار کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے برکس اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا: گوئل

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

ملیرکوٹلہ میں پاکستان سے  منسلک دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار  جے اینڈ کے پولیس کے حوالے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.