نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) ملک میں بدھ کو معمول کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 94.77 روپے اور ڈیزل کی 87.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ 30 اکتوبر 2024 کے بعد سے باقاعدہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل، خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد، انڈین آئل کے پریمیم پیٹرول ایکس پی95 کی قیمت 20 مارچ کو دو روپے بڑھائی گئی تھی۔ اس اضافے کے بعد، دہلی میں اس کی قیمت اب 101.89 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ انڈین آئل کے پریمیم ڈیزل ایکس جی کی قیمت 91.49 فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت 103.54، چنئی میں 100.84 اور کولکاتہ میں 105.45 روپے فی لیٹر ہے۔ ڈیزل ممبئی میں 90.03، چنئی میں 92.39 اور کولکاتہ میں 92.02 فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔
روپیہ بھی ان دنوں ڈالر کے مقابلے تاریخی کم ترین سطح پر ہے۔ اس سے تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں پر قیمتوں میں اضافے کا دباؤ ہے۔ تاہم، وہ فی الحال صارفین پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہ رہی ہیں۔










