جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کا ایران کی میزائل طاقت تباہ کرنے کا دعویٰ، پھر بھی ایرانی حملے جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-18
in عالمی خبریں
A A
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن،17 مارچ (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائیوں کے بعد دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، تاہم ایران کی جانب سے خطے میں حملے تاحال جاری ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت عملی طور پر ختم ہوچکی ہے اور اسے فضائی برتری میں بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایران کی ڈرون بنانے کی صلاحیت کو بڑی حد تک تباہ کر دیا گیا ہے۔
اس کے باوجود حالیہ دنوں میں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں میزائل خطرات اور حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ ابوظبی میں ایک حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایران کے حملوں میں نمایاں کمی ضرور آئی ہے، جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران نے بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرون فائر کیے، تاہم اب یہ تعداد کم ہو کر محدود حملوں تک رہ گئی ہے، امریکی محکمۂ دفاع کے مطابق میزائل حملوں میں تقریباً 90 فیصد اور ڈرون حملوں میں 80 فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی قابلِ ذکر میزائلوں کا ذخیرہ موجود ہے اور اس نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرلی ہے، ایران اب بڑے حملوں کے بجائے کم تعداد میں مگر مسلسل میزائل اور ڈرون فائر کر رہا ہے، تاکہ مخالف ممالک کے دفاعی نظام کو دباؤ میں رکھا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق ایران موبائل لانچرز اور خفیہ مقامات سے حملے کر رہا ہے، جس کے باعث ان لانچرز کو مکمل طور پر تباہ کرنا مشکل ہے۔
تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران جنگِ استحصال کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد طویل مدت تک دباؤ برقرار رکھنا اور مخالفین کو معاشی و دفاعی طور پر تھکانا ہے۔
اس کشیدگی کے عالمی اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں، جس میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور خلیجی خطے میں سیکیورٹی خدشات شامل ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مجتبیٰ خامنہ ای علاج کے لئے ماسکو میں ہیں: کویتی اخبار الجریدہ کا دعوی

Next Post

راجیہ سبھا کے لیے 35 امیدوار منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
تین سال کے وقفے کے بعد راجیہ سبھا کی نمائندگی ہوگی

راجیہ سبھا کے لیے 35 امیدوار منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.