جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران کے باوجود متنوع خرید کے ذریعے ہندوستان کی خام تیل کی سپلائی محفوظ: حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-12
in قومی خبریں
A A
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

نئی دہلی، 11 مارچ (یو این آئی) حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بدھ کے روز کہا ہے کہ مغربی ایشیا کے جاری بحران کی وجہ سے عالمی توانائی کی ترسیل کے راستوں میں پیدا ہونے والے خلل کے باوجود ہندوستان کی خام تیل کی سپلائی محفوظ ہے، جس کی وجہ ملک کی متنوع ذرائع سے خریداری کی حکمت عملی اور ایندھن کی دستیابی کو مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے ہنگامی اقدامات ہیں۔
وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی جوائنٹ سیکرٹری سجاتا شرما نے بتایا کہ ہندوستان کی خام تیل کی موجودہ خریداری کی مقدار اس مقدار سے زیادہ ہے جو عام طور پر تزویراتی طور پر اہم آبنائے ہرمزکے ذریعے پہنچتی ہے۔
ایک بین وزارتی پریس بریفنگ میں سجاتا شرما نے کہا، ہندوستان کی خام تیل کی سپلائی محفوظ ہے۔ ہماری روزانہ کی کھپت تقریباً 55 لاکھ بیرل ہے۔ متنوع خریداری کے ذریعے ہم نے آج جو مقدار حاصل کی ہے وہ اس مقدار سے زیادہ ہے جو عام طور پر اس مدت کے دوران آبنائے ہرمز کے ذریعے پہنچتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان تقریباً 40 ممالک سے خام تیل درآمد کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کلیدی جہاز رانی کے راستوں کو متاثر کرنے والی جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنے کے قابل ہے۔ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ملکی ریفائنریاں اپنی پوری صلاحیت اور بعض صورتوں میں تو صلاحیت سے بھی زیادہ پر کام کر رہی ہیں۔
حکومت نےرقیق پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور رقیق قدرتی گیس (ایل این جی)کی سپلائی میں ممکنہ کمی سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سجاتا شرما نے بتایا کہ نئے ذرائع سے حاصل کیے گئے ایل این جی کے دو بحری جہاز اس وقت ہندوستان کے راستے میں ہیں۔
انہوں نے کہا، "مغربی ایشیا کی کشیدگی سے منسلک سپلائی کے دباؤ کے دوران حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا ایک بڑا حصہ خود برداشت کیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ قیمتوں سے بچایا جا سکے۔ فی الحال ایل پی جی کی سپلائی میں گھریلو صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ غیر گھریلو سپلائی کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں جیسے ضروری شعبوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔”
ہندوستان اپنی ایل پی جی کی ضرورت کا تقریباً 60 فیصد درآمد کرتا ہے، جس میں سے تقریبًا 90 فیصد درآمدات آبنائے ہرمز سے گزرتی ہیں۔ سجاتا شرما نے مزید کہا کہ "ملکی سطح پر دستیابی کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت نے ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل یونٹس کو ایل پی جی کی پیداوار کو بہترین بنانے کی ہدایت دی ہے۔
اس کے نتیجے میں مقامی ایل پی جی کی پیداوار میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس اضافی سپلائی کو بنیادی طور پر گھریلو صارفین کی طرف موڑ دیا گیا ہے تاکہ کھانا پکانے کی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔”
گیس کی فراہمی میں کھاد کی تیاری، چائے کی پیداوار اور گیس گرڈ کے آپریشنز سمیت اہم شعبوں کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔ طلب کے انتظام کے ایک عارضی اقدام کے طور پر، ایل پی جی سلنڈر کی بکنگ کے درمیان کم از کم وقفہ 21 دن سے بڑھا کر 25 دن کر دیا گیا ہے۔ شرما نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ گھبرائیں نہیں اور نہ ہی سلنڈر بک کرنے میں جلد بازی کریں، انہوں نے یقین دلایا کہ سپلائی کافی حد تک دستیاب ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسپیکر کی دیانتداری پر سوال اٹھانا انتہائی قابلِ مذمت ہے: امت شاہ

Next Post

دہشت گردی سازش کیس: پونچھ میں این آئی اے کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

2026-10-28
ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم
قومی خبریں

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

2026-10-28
ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں
قومی خبریں

ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں

2026-10-28
انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے
قومی خبریں

مودی اور شاہ کی تحریک کو دبانے کی کوششوں سے بھی گیانیش کمار کو ہٹانے کی تحریک نہیں رکے گی: کھرگے

2026-10-28
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے گڑھوال خطے میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا، مانا اور جوشی مٹھ پہنچے

2026-10-28
قومی خبریں

ٹول پلازا کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے رعایتی مقامی پاس

2026-10-28
قومی خبریں

چھٹھ مہاپرو کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت، تحفظ اور صفائی میں لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی: ریکھا گپتا

2026-10-28
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے

دہشت گردی سازش کیس: پونچھ میں این آئی اے کے چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.