جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت، اسرائیل پریشان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-24
in عالمی خبریں
A A
پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت، اسرائیل پریشان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

اسلام آباد، 23 جنوری (یو این آئی) پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت قبول کی جس کا مقصد فلسطین میں امن کے قیام کی حمایت ہے ۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور غزہ کی تعمیر نو کے عمل کو مئوثر بنانے کی امید ظاہر کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور بورڈ آف پیس کے ذریعے فلسطین میں امن کے لیے عملی پیشرفت کی امید ہے ۔
پاکستان کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت فلسطین پر برسوں سے قابض صہیونی ریاست سے برداشت نہیں ہو رہی۔
اسرائیل کے وزیر اقتصادیات نیر برکت نے ہندوستانی میڈیا سے کہا کہ جو بھی ملک حماس کی حمایت کرتا ہے اس کی فوج کا غزہ میں آنا خوش آئند نہیں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم قطریوں اور ترکوں کو غزہ میں قبول نہیں کریں گے کیونکہ وہ غزہ میں موجود فلسطینی تنظیم حماس کی حمایت کرتے رہے ہیں لیکن ہمیں اس بات سے کوئی اعتراض نہیں کہ وہ ٹرمپ کی قیادت میں بورڈ آف پیس کا حصہ ہیں۔
نیر برکت نے مزید کہا کہ غزہ میں کسی بھی عبوری فورس یا تعمیر نو کے مشن میں پاکستان کی موجودگی تو بالکل ناقابل قبول ہے ۔
دوسری جانب ہندوستان میں موجود اسرائیلی سفارتکار ریوین آزر نے کہا کہ اسرائیل بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت سے مطمئن نہیں اور اس کی وجہ پاکستان کے حماس سے بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اب ایسی کوششیں کی جانی چاہیئں جو آگے بڑھنے میں ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں لیکن ایسا صرف حماس کے خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے ۔
ریوین آزر نے کہا کہ تمام ممالک عام طور پر صرف ان لوگوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں یا جن کے ساتھ ان کے مناسب سفارتی تعلقات ہوتے ہیں اور اسرائیل فی الحال پاکستان کو غزہ میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کسی طور پر بھی قابل اعتبار یا قابل قبول شراکت دار نہیں سمجھتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کینیڈا کو دی گئی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت واپس

Next Post

آندھی اور گرج چمک کے خدشے کے پیش نظر دہلی کے لیے آئی ایم ڈی کا اورنج الرٹ، اے کیو آئی بدستور انتہائی خراب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

آندھی اور گرج چمک کے خدشے کے پیش نظر دہلی کے لیے آئی ایم ڈی کا اورنج الرٹ، اے کیو آئی بدستور انتہائی خراب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.