بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پوتن بورڈ آف پیس کے لیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے پر تیار، اسٹریٹجک شراکت داروں سے مشاورت کے خواہاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in عالمی خبریں
A A
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

ماسکو، 22 جنوری (یو این آئی)
ولادیمیر پوتن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں غزہ کے لیے امریکی تجویز کردہ بورڈ آف پیس امن بورڈ) میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔ یہ ایک نیا بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مقصد اسرائیل-فلسطین مسئلے سمیت عالمی تنازعات کو حل کرنا ہے ۔
آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق، پوتن نے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس اقدام میں تعاون کرنے کی آمادگی ظاہر کی اور تجویز دی کہ "فلسطینی محصور علاقے کی بحالی میں مدد کے لیے امریکہ میں منجمد روسی اثاثوں میں سے 1 ارب ڈالر اس ادارے کو عطیہ کر دیے جائیں۔”
انہوں نے یہ بات بدھ کو روسی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کہی ۔ آر ٹی کے مطابق، پوتن نے کہا کہ ٹرمپ کی پیشکش کا مطالعہ کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہوگا، کیونکہ اس سلسلے میں روس کے اسٹریٹجک شراکت داروں سے مشاورت ضروری ہے ۔
روسی صدر نے ماسکو کے "فلسطینی عوام کے ساتھ خصوصی تعلقات” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس اس تنظیم کے لیے 1 ارب ڈالر "ابھی فراہم کر سکتا ہے ، اس سے پہلے کہ ہم یہ فیصلہ کریں کہ آیا ہم بورڈ آف پیس کے کام میں حصہ لیں گے یا نہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم "سابقہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے منجمد کیے گئے روسی اثاثوں” سے لی جا سکتی ہے ۔ آر ٹی نے پوتن کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو نے "ہمیشہ بین الاقوامی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور کرتا رہے گا۔”
یہ بورڈ اسرائیل-حماس جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے اور توقع ہے کہ یہ عارضی طور پر غزہ کے نظم و نسق کی نگرانی اور اس کی تعمیرِ نو کا انتظام سنبھالے گا۔ واشنگٹن نے دنیا بھر کے مختلف رہنمائوں کو اس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔ پیر کے روز، صدر ایمانوئل میکرون کے اس بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کے بعد، ٹرمپ نے فرانسیسی شراب پر 200 فیصد ٹیرف (محصولات) لگانے کی دھمکی دی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جعلی شناخت کے ذریعے ایئرلائنز کو دھوکہ: سینکڑوں مُفت فضائی سفر کرنے والا شحض گرفتار

Next Post

ٹرمپ نے عالمی فورم پر فرانسیسی صدر کا مذاق اڑایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ٹرمپ نے عالمی فورم پر فرانسیسی صدر کا مذاق اڑایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.