جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی کی سیاست میں بدعنوانی اور تکبر کا زہر پھیل چکا ہے : راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-10
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی کی سیاست میں بدعنوانی اور تکبر کا زہر اوپر سے نیچے تک پھیل چکا ہے ۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر مسٹر گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومتوں نے لوگوں کی زندگیاں برباد کر دی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طاقت کا غلط استعمال بی جے پی کی سیاست کا بنیادی منتر بن گیا ہے ۔ بی جے پی کے کام کرنے کے انداز میں غریبوں، لاچاروں، مزدوروں اور متوسط طبقے کی زندگی محض ایک اعدادوشمار بن کر رہ گئی ہے اور ترقی کے نام پر صرف بھتہ خوری کا نظام چل رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے الزامات کی تائید کے لیے کئی ریاستوں میں واقعات کی مثالیں بھی دیں۔
انہوں نے اتراکھنڈ کے انکیتا بھنڈاری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وحشیانہ قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ، لیکن آج بھی سوال وہی ہے کہ کس’انتہائی اہم شخص‘ کو اقتدار کے تحفظ سے بچایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ قانون سب کے لیے کب ہوگا؟ اتر پردیش کے اناؤواقعہ اور سابق ایم ایل اے کلدیپ سینگر کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پورے ملک نے دیکھا ہے کہ کس طرح اقتدار کے غرور میں مجرموں کو بچایا گیا اور متاثرہ کو انصاف کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔مسٹر گاندھی نے اندور، مدھیہ پردیش میں آلودہ پانی پینے سے ہونے والی اموات اور گجرات، ہریانہ اور دہلی میں آلودہ پانی کی فراہمی کی شکایات کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف بیماری کا خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈبل انجن صرف ارب پتیوں کے لیے چل رہا ہے ۔ عام ہندوستانیوں کے لیے یہ ایک "بدعنوانی میں ملوث سرکار، ترقی نہیں، بلکہ تباہی کی رفتار،” ہے جو ہر روز کسی کی زندگی کو کچل رہی ہے ۔
اراولی کے پہاڑی سلسلے اور راجستھان میں قدرتی وسائل کے استحصال کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جہاں بھی ارب پتیوں کی لالچ اور خود غرضی پہنچتی، وہاں قوانین کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑ کاٹے جا رہے ہیں اور جنگلات کو تباہ کیا جا رہا ہے جس کے بدلے میں عوام کو صرف دھول، آلودگی اور تباہی مل رہی ہے ۔ کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات، سرکاری اسپتالوں میں نومولود بچوں کی حالت زار اور سرکاری اسکولوں کی چھتیں گرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف غفلت نہیں، بلکہ بدعنوانی کی براہ راست مار ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آلودگی کے معاملے پر دہلی اسمبلی میں اے اے پی کا ہنگامہ

Next Post

وزیراعظم اتوار کو وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا کریں گے افتتاح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
’ کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریںگے‘

وزیراعظم اتوار کو وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا کریں گے افتتاح

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.