جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملیکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے وجے دیوس کے موقع پر مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-17
in قومی خبریں
A A
بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملّیکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی تاریخی فتح کو یقینی بنانے والے فوجیوں کی بہادری، قربانی اور دلیری کو یاد کرتے ہوئے مسلح افواج کو وِجے دیوس’ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھرگے نے قوم کی مسلح افواج اور مکتی واہنی کی غیر معمولی بہادری اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مسٹر کھرگے نے ایکس پر لکھا کہ1971 میں اسی دن تاریخ رقم ہوئی تھی، جب ہندوستان کی بہادر مسلح افواج نے پاکستان کو فیصلہ کن شکست دی، جس سے بنگلہ دیش کو آزادی ملی اور دنیا کے نقشے کو ایک نئی شکل ملی۔
مسٹر کھرگے نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی فیصلہ کن قیادت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی کی دور اندیش، بہادر اور پختہ قیادت میں، یہ فتح انسانیت اور انصاف کی ایک عظیم مثال بنی۔
کانگریس کے صدر نے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کی عسکری طاقت اور مکتی واہنی کی غیر معمولی شجاعت، دلیری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان بہادر سپوتوں کی لگن اور بے لوث خدمت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔
مسٹر گاندھی نے جنوبی ایشیا کو نیا نقشہ دینے اور بنگلہ دیش کی تشکیل والے اس دن کو یاد کرتے ہوئے مسلح افواج کی بہادری کی تعریف کی اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی فیصلہ کن قیادت کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ان کی بے پناہ بہادری، جدوجہد اور اعلیٰ ترین قربانی ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے ایک تحریک کا باعث رہے گی۔
کانگریس لیڈر نے آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 1971 میں تینوں فوجی سربراہوں کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے تصاویر اور ڈھاکہ میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب کی تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا اور کہا کہ اس وِجے دیوس پر میں مسلح افواج کے ان بہادر ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی بہادری، لگن اور ناقابلِ شکست عزم سے دنیا میں تاریخ رقم کی۔ سینئر فوجی افسران نے بھی شہید ہونے والے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قوم کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے فوج کی وابستگی کو دہرایا۔
فوجی تنصیبات پر چادر چڑھانے کی تقریبات اور یادگاری پریڈ سمیت رسمی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ فوجی اداروں میں گل پوشی کی تقریب اور یادگار پریڈ سمیت رسمی پروگرام منعقد کیے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

Next Post

حکومت پارلیمنٹ کا وقت ضائع کر رہی ہے : اپوزیشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری

حکومت پارلیمنٹ کا وقت ضائع کر رہی ہے : اپوزیشن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.