بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو کااپنے ملٹری سیکرٹری کو موساد کا نیا سربراہ مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-06
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

تل ابیب، 5 دسمبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ملٹری سیکرٹری کو موساد کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نتن یاہو نے اپنے ملٹری سیکریٹری میجر جنرل رومان گوفمین کو موساد کے اگلے سربراہ کے طور پر نامزد کر دیا۔ موساد اسرائیل کی بیرونِ ملک خفیہ کارروائیوں کے لیے ذمہ دار انٹیلی جنس ایجنسی ہے ۔
نتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مختلف امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد وزیرِ اعظم بنجمن نتن یاہو نے اپنے ملٹری سیکریٹری میجر جنرل رومان گوفمین کو ریاستِ اسرائیل کے موساد کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گوفمین موجودہ موساد سربراہ ڈیوڈ برنیا کی جگہ لیں گے ، جو جون 2026 میں اپنی پانچ سالہ مدتِ کار مکمل کرلیں گے ۔
1976 میں بیلاروس میں پیدا ہونے والے گوفمین 14 سال کی عمر میں اسرائیل منتقل ہو گئے تھے ۔ انہوں نے 1995 میں اسرائیلی فوج کے آرمرڈ کور میں شمولیت اختیار کی اور فوج میں ایک طویل کیریئر بنایا۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کے دوران وہ نیشنل انفنٹری ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر تھے اور غزہ کی سرحد کے قریب واقع شہر سڈیروت میں عسکریت پسندوں سے جھڑپوں میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔
اپریل 2024 میں گوفمین نیتن یاہو کے دفتر میں فوجی سیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہوئے ۔ حال ہی میں شِن بیٹ (داخلی سلامتی ایجنسی) کے سربراہ نامزد کیے گئے ڈیوڈ زِنی کی طرح گوفمین بھی اس ایجنسی سے نہیں بلکہ فوج سے آ رہے ہیں جس کی سربراہی وہ کرنے جا رہے ہیں۔ نیتن یاہو کی تقرریوں میں قوم پرست اور مذہبی صہیونی رجحانات رکھنے والے افسران کو ترجیح دی گئی ہے ۔
گوفمین سر پر ٹوپی (یاموکا) نہیں پہنتے جو مذہبی یہودیوں کی علامت ہوتی ہے ، لیکن انہوں نے مغربی کنارے کی ایک بستی میں قائم دائیں بازو کے مذہبی صہیونی مدرسہ "ایلی یشیوا” میں تعلیم حاصل کی ہے ۔
ناقدین، جن میں ہآرتز کے کالم نگار اوری مسگاو بھی شامل ہیں، نے انہیں "موساد کی سربراہی کے لیے نااہل” قرار دیا اور کہا کہ نیتن یاہو سے وفاداری ہی ان کی تقرری کی بنیادی وجہ لگتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برطانوی جامعات کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کے داخلے معطل یا محدود کرنے کا فیصلہ

Next Post

غزہ منصوبے کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

غزہ منصوبے کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.