سرینگر/۵دسمبر
وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کی ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت محسوس ہوئی ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۲۸نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت ۰ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لہیہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ہوا ہے جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۱۵سمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔










