پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ نے تمام پناہ گزین درخواستوں کا فیصلہ روک دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-02
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

واشنگٹن، یکم دسمبر (یو این آئی) امریکہ کے شہریتی و امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) کے ڈائریکٹر جوزف ایڈلو نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے دو فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے تمام اقوام کی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔
جوزف ایڈلو کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک ہم یہ یقینی نہیں بنا لیتے کہ ہر غیر ملکی کی مکمل اور سخت جانچ ممکن ہوسکے ۔
یہ اقدام اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ تمام تیسری دنیا کے ممالک’ سے آنے والی نقل مکانی کو مستقل طور پر روک دیں گے ۔
بدھ کے روز ہونے والی فائرنگ میں ایک نیشنل گارڈ اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔ حکام نے اس واقعے کا الزام ایک افغان نژاد شخص پر عائد کیا ہے ۔ ابتدائی اقدامات خاص طور پر افغان شہریوں سے متعلق تھے ، تاہم بعد ازاں کیے گئے فیصلوں کا دائرہ اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے ۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق، محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ماتحت یو ایس سی آئی ایس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قومیت کی پناہ کی درخواست کو نہ منظور کرے ، نہ مسترد، اور نہ ہی بند کرے ۔ البتہ افسران درخواستوں پر کام جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم فیصلہ نہیں دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ممالک پر ”مائیگریشن پاز” کا اطلاق ہوگا، لیکن اس فیصلے کو قانونی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے ، جب کہ اقوام متحدہ سمیت متعدد اداروں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
اپنی دوسری مدتِ صدارت میں ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن کے حوالے سے مزید سخت اقدامات کر رہی ہے ۔ اس میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری، پناہ گزینوں کے سالانہ کوٹے میں کمی اور امریکہ میں پیدا ہونے والے کئی بچوں کو ملنے والی خودکار شہریت کا خاتمہ شامل ہے ۔
بدھ کے واقعے کے بعد سب سے پہلے افغان شہریوں کو دیے جانے والے ویزوں کے اجرا کو عارضی طور پر روکا گیا، اور پھر تمام افغان امیگریشن درخواستوں کو نظرِثانی تک معطل کر دیا گیا۔
جمعرات کو یو ایس سی آئی ایس نے اعلان کیا کہ وہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے ان افراد کے گرین کارڈز کا دوبارہ جائزہ لے گا جو ماضی میں امریکہ منتقل ہوئے تھے ۔ ان ممالک میں افغانستان، کیوبا، ہیٹی، ایران، صومالیہ اور وینیزویلا شامل ہیں۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس عمل کا طریقہ کار کیا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ غیر شہریوں کے لیے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز ختم کر دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزین امریکہ میں ”سماجی خرابی” کا سبب بن رہے ہیں اور وہ ”ایسے ہر شخص کو ملک سے نکال دیں گے جو امریکہ کے لیے اثاثہ ثابت نہیں ہوتا۔”
انھوں نے دعویٰ کیا کہ صومالیہ سے آنے والے سیکڑوں ہزاروں پناہ گزین منی سوٹا جیسے عظیم ریاست کو مکمل طور پر تبدیل کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ”میں تیسری دنیا کے تمام ممالک سے نقل مکانی کو مستقل طور پر روک دوں گا تاکہ امریکی نظام مکمل طور پر بحال ہوسکے ۔”
دریں اثنا اقوام متحدہ نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پناہ گزینوں سے متعلق عالمی معاہدوں کی پاسداری کرے ۔ امیگریشن وکلا ایسوسی ایشن کے سابق صدر جیریمی میک کنی نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹرمپ کا ردعمل ”مہاجرین کو قربانی کا بکرا بنانے ” کے مترادف ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

Next Post

کیتھولک چرچ کئی سال سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حامی: پوپ لیو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
کیتھولک چرچ کئی سال سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حامی: پوپ لیو

کیتھولک چرچ کئی سال سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حامی: پوپ لیو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.