پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کا امریکہ سے آبادکاری پروگرام بحال کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-02
in عالمی خبریں
A A
پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کا امریکہ سے آبادکاری پروگرام بحال کرنے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

واشنگٹن، یکم دسمبر (یو این آئی) امریکہ میں دوبارہ آبادکاری کے منتظر افغان پناہ گزینوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پروگرام کو دوبارہ شروع کرے ، کیوں کہ وہ پاکستان میں انتہائی مشکلات اور مسلسل جبری واپسی کے خدشے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔
ڈان نیز کی رپورٹ کے مطابق افغان پی ون ، پی ٹو کیس ہولڈرز کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے ، جب وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے 2 نیشنل گارڈ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی انتظامیہ نے غیر معینہ مدت کے لیے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں کی پراسیسنگ اچانک روک دی ہے ۔
میڈیا کے ساتھ شیئر کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم، امریکی اتحادی اور شراکت دار جو مکمل شدہ پی ون، پی ٹو کیسز رکھتے ہیں، اپنی گہری تشویش اور فوری مدد کی اپیل کا اظہار کرتے ہیں، ہمارے کیسز مکمل طور پر پروسیس ہو چکے تھے اور ہم اپنی پرواز کی تاریخوں کے منتظر تھے کہ 20 جنوری 2025 کو پروگرام کسی بھی وضاحت کے بغیر معطل کر دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 3 سال سے ہم پاکستان میں انتہائی مشکلات اور مسلسل خوف کے ماحول میں رہ رہے ہیں، بیان میں واشنگٹن حملے کی مذمت بھی کی گئی ہے ۔
مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک فرد کا عمل تھا اور اسے کبھی بھی ہزاروں مخلص افغان اتحادیوں کو اجتماعی طور پر سزا دینے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ، جنہوں نے امریکا کی عزت اور ذاتی خطرات کے باوجود خدمت کی، فرد کا جرم پورے گروہ کی عکاسی نہیں کرتا، اور ہم احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ انصاف کے اس اصول کی پاسداری کی جائے ۔
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی وجہ سے خراب ہوتے جا رہے ہیں، جس کے باعث اسلام آباد نے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری میں اضافہ کر دیا ہے ، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے پاس درست دستاویزات موجود ہیں۔
جاری بیان میں بھی اسی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکام افغان شہریوں کو گرفتار اور ملک بدر کر رہے ہیں، جن میں ‘دستاویزی امریکی اتحادی’ بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حتیٰ کہ امریکی سفارت خانے کے سرکاری خطوط بھی کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتے اور بہت سے لوگ جن کے پاس درست دستاویزات ہیں، پھر بھی گرفتار اور ملک بدر کیے جا رہے ہیں، اگر ہمیں افغانستان واپس بھیج دیا گیا تو ہمیں ہماری امریکی خدمات کی وجہ سے طالبان فوراً پہچان کر قتل کر دیں گے ۔
مزید کہا گیا کہ ہزاروں کیسز جو پہلے ہی پروسیس ہو چکے تھے ، اب غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
فوری طور پر درخواست کرتے ہیں کہ امریکا اپنے وعدے پورے کرے ، اپنے اتحادیوں کا تحفظ کرے اور مزید بے گناہ جانوں کے ضیاع سے قبل انخلا کے عمل کو دوبارہ شروع کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں 120 فیصد تیاری کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں: ویرات کوہلی

Next Post

سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.