ڈھاکہ، 21 نومبر (یواین آئی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم کے دوران 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تقریباً تین منٹ کیلئے روک دیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے کھلاڑی اور شائقین خوفزدہ ہوگئے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے اور صورتحال معمول پر آنے کے بعد میچ دوبارہ شروع کردیا گیا۔
بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز صبح کے وقت شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں زلزلہ تقریباً 10 بج کر 38 منٹ پر 56ویں اوور کے دوران محسوس کیا گیا۔
5 منزلہ میڈیا سینٹر سمیت اسٹیڈیم میں موجود کئی افراد عمارت سے باہر نکل آئے، کھلاڑی اور میچ آفیشلز تقریباً 3 منٹ تک پچ کے قریب جمع رہے۔







