بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دبئی ایئر شو میں تیجس لڑاکا طیارے کو حادثہ‘پائلٹ ہلاک

فضائیہ کاحادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
دبئی ایئر شو میں تیجس لڑاکا طیارے کو حادثہ‘پائلٹ ہلاک

crash

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۱نومبر
دبئی میں منعقدہ باوقار ایئر شو کے دوران جمعہ کے روز ہندوستانی فضائیہ کا ’میڈ ان انڈیا‘لڑاکا طیارہ تیجس حادثے کا شکار ہو گیا جس میں پائلٹ کی موت ہو گئی۔
ہندوستانی فضائیہ کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ دبئی ایئر شو کے دوران فضائیہ کا تیجس طیارہ تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں طیارے کے پائلٹ کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کو پائلٹ کی موت پر گہرا افسوس ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دیا جا رہا ہے ، رپورٹس کے مطابق حادثہ دوپہرتقریباً دو بج کر دس منٹ پر ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں اٹھنے لگا۔ تیجس، ہندوستان میں تیار کردہ پہلا لڑاکا طیارہ ہے ، جسے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے بنایا ہے ۔ تیجس اس سے پہلے بھی مختلف ایئر شوز میں حصہ لیتا رہا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ایئر شو میں تیجس حادثے کا شکار ہوا ہے ۔
گزشتہ برس ۱۲ مارچ ۲۰۲۴ کو راجستھان کے جیسلمیر کے قریب ہلکے جنگی طیارے تیجس کا ایک سنگل اِنجن طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ تینوں افواج کی مشترکہ مشق میں حصہ لینے کے چند منٹ بعد واپس لوٹ رہا تھا۔
اس مشق کا مقصد دفاعی سازوسامان کے مقامی تیاری کے میدان میں بھارت کی پیش رفت کو دکھانا تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ نے محفوظ طور پر چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی۔
ایل سی اے مارک ون طیارے نے جیسلمیر کے نزدیک پوکھرن فائرنگ رینج میں ہونے والی بھارت شکتی مشترکہ مشق میں ایک اور تیجس طیارے کے ساتھ حصہ لیا تھا، جس کے بعد یہ گر کر تباہ ہوا۔
بھارتی فضائیہ نے اپنا پہلا تیجس طیارہ جولائی ۲۰۱۶ میں شامل کیا تھا اور اس وقت مارک ون کے دو اسکواڈرن (ہر ایک میں ۱۶سے۱۸ طیارے) فعال ہیں۔ دونوں حادثات میں شامل طیارے مارک ون بیڑے سے تھے، جنہیں ابتدائی آپریشنل منظوری (آئی او سی) اور حتمی آپریشنل منظوری ( ایف او سی) کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ یہ ہلکے جنگی طیارے کے ابتدائی ماڈل شمار ہوتے ہیں۔
اِدھر دبئی ایئر شو بھی جاری تھا، جو اس مرتبہ میزبان فضائی کمپنی ایمریٹس کی ۴۰ ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔ یہ نمائش دفاعی صنعت اور ہوا بازی سے وابستہ کمپنیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوئی، جہاں ایمریٹس اور اس کی کم لاگت والی ذیلی کمپنی فلائی دبئی کی جانب سے متعدد اہم طیاروں کے آرڈر بھی دیکھے گئے۔
دنیا کے ۱۵۰ ممالک سے صنعت کے ماہرین دبئی پہنچے تھے، جبکہ معروف ہوا بازی کمپنیاں‘جیسے بمبارڈیئر، داسو ایوی ایشن، ایمبریئر، تھالس، ایئربس، لاک ہیڈ مارٹن اور کالیڈس‘نے اس میں فعال شرکت کی۔
دبئی ایئر شو ۱۷نومبر کو شروع ہوا تھا اور یہ جمعہ، ۲۱ نومبر تک جاری رہنا تھا‘اسی روز تیجس طیارے کا حادثہ پیش آیا۔
(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیلاب‘ پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ کنبوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد

Next Post

’یہ لوگوں کو سزا دینے کے مترادف‘:کے سی سی آئی کی سرچارج کی تجویز کی مخالفت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جموں کشمیر میں بجلی فیس میں اضافہ

’یہ لوگوں کو سزا دینے کے مترادف‘:کے سی سی آئی کی سرچارج کی تجویز کی مخالفت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.