پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بہار:دسویں بار نتیش کمار کی سرکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-21
in قومی خبریں
A A
بہار:دسویں بار نتیش کمار کی سرکار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

پٹنہ، 20 نومبر (یو این آئی)
نتیش کمار نے جمہوریت کی اساس کہی جانے والی سرزمین، بہار کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جمعرات کے روز تقریباً دو دہائیوں میں دسویں مرتبہ حلف لے کر ملک کی سیاست میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔
ڈھلتی عمر، تھکن اور صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے کے باعث مقبولیت میں کمی کے اندازوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے ، حال ہی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں مسٹر نتیش کمار نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ریاستی سیاست میں بدستور با اثر اور عوامی اعتماد کے حامل رہنما ہیں۔
تقریباً بیس سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد، اس انتخاب میں وہ اپنی سیاسی زندگی کی سب سے مشکل آزمائش سے گزر رہے تھے ۔ نسلی امتیاز، ذات پات کی کشمکش اور سیاست میں جرائم کی وجہ سے اکثر موضوعِ بحث رہنے والی ریاست بہار میں سُشاسن بابو’ کے طور پر پہچان بنانے والے نتیش کمار اپنی صاف ستھری شبیہ اور ایمانداری کے باعث اب بھی گٹھ بندھن کی سیاست کا مرکزی ستون بنے ہوئے ہیں۔
حالیہ دنوں میں میڈیا سے دوری، اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی جانب سے انہیں بے ہوش وزیراعلیٰ’ کہنے اور انتظامیہ پر بیوروکریسی کے حاوی ہونے کے الزامات کے باوجود، بہار کے ووٹروں نے ان کی قیادت میں این ڈی اے کو تاریخی مینڈیٹ دیا ہے ۔ عوام نے ایک بار پھر نتیش کمار پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے ۔
اپنی انتخابی ریلیوں میں نتیش کمار بار بار کہتے تھے کہ ”2005 سے پہلے کچھ تھا؟ کوئی کام کیا ہے او لوگ؟ شام کے بعد کوئی نکل سکتا تھا کیا؟”
وزیر اعظم نریندر مودی نے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سربراہ نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے اور بی جے پی لیڈر سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کو نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نے نتیش کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے لیڈروں کو بھی مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے کئی مرکزی وزراء کے ساتھ جمعرات کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں نتیش کمار اور دیگر لیڈروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
بعد ازاں مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر سلسلہ وار پوسٹس میں سبھی لیڈروں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہاکہ "مسٹر نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بہت بہت مبارکباد۔ وہ ایک موثر اور تجربہ کار منتظم ہیں۔ ریاست میں اچھی حکمرانی کا ان کا بہترین ٹریک ریکارڈ ہے ۔ ان کی نئی مدت کے لیے میری دلی نیک تمنائیں!” ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ "مسٹر سمراٹ چودھری اور مسٹر وجے سنہا کو بہار کا نائب وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔ دونوں لیڈروں نے عوام کی خدمت کے لیے نچلی سطح پر بہت کام کیا ہے ۔ ان کے لیے نیک خواہشات۔”
ایک الگ پوسٹ میں مسٹر مودی نے کہاکہ "بہار حکومت میں وزراء کے طور پر حلف اٹھانے والوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ یہ ایک شاندار ٹیم ہے ، جس میں وقف لیڈر ہیں جو بہار کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے ۔ میری ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ مسٹر کمار نے دسویں بار بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے ۔ ان کے ساتھ چھبیس وزراء نے بھی حلف اٹھایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے ہندوستان سے متعلق یو ایس چائنا کمیشن کی متنازعہ رپورٹ پر حکومت سے ردعمل کا مطالبہ کیا

Next Post

امریکہ نے ہندوستان کو 4.71 کروڑ ڈالر کے میزائل اور پروجیکٹائل فروخت کرنے کی منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت

امریکہ نے ہندوستان کو 4.71 کروڑ ڈالر کے میزائل اور پروجیکٹائل فروخت کرنے کی منظوری دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.