جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کرپشن پاکستان میں مستقل چیلنج ہے‘: آئی ایم ایف کے ملک میں قانون کی حکمرانی پر سوالات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-21
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

واشنگٹن/20نومبر //
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کو ایک مستقل چیلنج قرار دیا ہے جو اس کے مطابق معاشی ترقی پر سنگین منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔
ادارے نے ملک میں قانونی کی حکمرانی کو کمزور اور انسدادِ بد عنوانی کے خلاف کوششوں میں سیاسی اثر و رسوخ کی بھی نشاندہی کی ہے۔
ا?ئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ پر پاکستان سے متعلق ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ میں عالمی ادارے نے کہا کہ ’پاکستان میں مختلف اشاریے وقت کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف کمزور کنٹرول کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں سرکاری اخراجات کی مؤثریت، محصولات کی وصولی، اور قانونی نظام پر اعتماد متاثر ہوتا ہے۔‘
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ حکومت کی تمام سطحوں پر بدعنوانی کے خدشات موجود ہیں لیکن سب سے زیادہ معاشی نقصان دہ صورتیں اْن مراعات یافتہ اداروں سے جڑی ہیں جو اہم معاشی شعبوں پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، جن میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جو ریاست کی ملکیت ہیں یا اس سے منسلک ہیں۔‘
ادارے کے مطابق ’یہ صورتحال اس تاثر سے مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کا طریقہ کار مستقل مزاجی اور غیر جانبداری سے خالی رہا ہے، جس کے باعث کرپشن کے خلاف کام کرنے کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد میں کمی آئی ہے۔‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے ’آئی ایم ایف اور حکومتِ پاکستان دونوں اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کی کمزوریوں کا پائیدار حل ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔‘
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ’اگرچہ ماضی کے پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے لیکن وہ اصلاحات کو ادارہ جاتی شکل دینے اور بنیادی ڈھانچہ جاتی کمزوریوں کو دور کرنے میں کم مؤثر رہے۔ اس عرصے میں عوامی معیارِِ زندگی جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ہے، جس کی وجہ جزوی طور پر انسانی اور مادی وسائل میں کم سرمایہ کاری اور ریاست کے معیشت میں بڑے کردار سے جڑے پائیدار معاشی بگاڑ ہیں۔ اسی دوران سٹکرکچرل مالی کمزوریاں اور بار بار آنے والے معاشی دباؤ بڑھتی ہوئی مالی ضروریات اور بیرونی شعبے کی کمزوریوں کا باعث بنے ہیں۔‘
رپورٹ میں پاکستان کو کرپشن سے دوچار خطرات کے عوامل پر بات کرتے ہوئے ادارے نے مختلف خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں بجٹ سازی، مالی معلومات کی رپورٹنگ میں خامیاں، پبلک سیکٹر میں مالیاتی و غیر مالیاتی وسائل کی مینجمنٹ میں کمزوریاں شامل ہیں۔
اس کے ساتھ سرکاری ملکیتی اداروں کے انتظام و نگرانی میں غیرضروری طور پر پیچیدہ اور غیر شفاف ٹیکس نظام بی شامل ہیں جس میں ٹیکس اور کسٹم حکام کم صلاحیت، انتظام، اور نگرانی کافی نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ’کاروبار کے لیے ضرورت سے زیادہ ضابطے اور حکومتی اداروں کی مداخلت پاکستان میں کاروبار اور اس کے چلانے کے لیے ایک مسئلہ ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کاروباری معلامات کی نگرانی کے ریگولیٹری ادارے کی کارکردگی پر بھی سوالات ہیں جو زیادہ خودمختار نہیں ہیں۔‘

 

 

متعلقہ

ایران نے دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو حکومت کا تختہ الٹیں گے: نتن یاہو

یوکرین مذاکرات میں پیش رفت کے درمیان ٹرمپ کا روس پر پابندیوں سے گریز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس کے مغربی یوکرین پر حملوں میں بچوں سمیت 25 افراد ہلاک: یوکرینی حکام

Next Post

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 27 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

ایران نے دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو حکومت کا تختہ الٹیں گے: نتن یاہو

2026-10-23
امریکہ دنیا کے 60 فیصد تیل پر قابض ہے، وینزویلا کے ذخائر بھی شامل:ٹرمپ کا دعویٰ
عالمی خبریں

یوکرین مذاکرات میں پیش رفت کے درمیان ٹرمپ کا روس پر پابندیوں سے گریز

2026-10-23
فرانس کے بعد یونان میں بھی احتجاج، 10 ہزار سے زائد افراد کی شرکت
عالمی خبریں

فرانس کے بعد یونان میں بھی احتجاج، 10 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

2026-10-23
ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے: ملائیشیا
عالمی خبریں

ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے: ملائیشیا

2026-10-23
عالمی خبریں

پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا

2026-10-23
عالمی خبریں

وسط مدتی انتخابات میں ممکنہ شکست کے خدشے کے درمیان ریپبلکن پارٹی میں اندرونی رسہ کشی تیز

2026-10-23
عالمی خبریں

امریکہ اور اسرائیل ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں

2026-10-23
عالمی خبریں

سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مصر دفاع کے لیے میدان میں آئے گا: السیسی

2026-10-23
Next Post
غزہ کے انتظام کی منصوبہ بندی کے تمام عناصر موجود ہیں اور جنگ بندی کے منتظر ہیں : مصر

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 27 افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.