ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سول انتظامیہ میں بڑا ردوبدل‘۵۸؍ افسران کے تبادلے

طارق گنائی کی جگہ اشونی کھجوریہ محکمہ اسٹیٹس کے نئے ناظم اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سول انتظامیہ میں بڑا ردوبدل‘۵۸؍ افسران کے تبادلے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘

یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟

جموں/۲۰ نومبر
جموں کشمیر حکومت نے ایک بڑے انتظامی ردوبدل کے تحت مختلف محکموں میں۵۸؍ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائیں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے اڈی) نے بدھ کو اس حوالے سے حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کارکردگی میں بہتری لانا اور یونین ٹیریٹری میں طرزِ حکمرانی کو مضبوط بنانا ہے۔
اس ردوبدل میں کئی سینئر افسران ‘ جن میں راجندر سنگھ تارا، طارق حسین گنائی، سجاد حسین گنائی، شیو کمار گپتا، ریاض احمد وانی، راجندر کمار شرما اور اشونی کھجوریہ شامل ہیں ‘ کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے متعلقہ محکموں میں کام کو مزید منظم کیا جا سکے گا۔
متعدد افسران کو اضافی چارجز بھی دیے گئے ہیں۔ بشیر احمد خان کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ جے اینڈ کے ری ہیبیلیٹیشن کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اشونی کھجوریہ کو طارق حسین گنائی کی جگہ جموں و کشمیر اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کی قیادت بھی دی گئی ہے۔ اسی طرح ریاض احمد بیگ اب اپنے موجودہ منصب کے ساتھ یوسمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی بھی کریں گے۔
حکم نامے میں کئی افسران‘ جیسے عابد حسین، آشیش کمار گپتا، عاشق حسین للی، گھن شیام سنگھ، بلال خورشید، نتاشا کلسوترہ، سریش چندر، اور راجیش کمار بسوترہ ‘ کی نئی تعیناتیوں کا ذکر ہے، جنہیں رجسٹریشن، اسکل ڈیولپمنٹ، پاور اور لینڈ ریکارڈ جیسے اہم محکموں میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
مزید تبدیلیوں میں مظفر ملک، خالد حسین، انیرودھ رائے، فرید احمد کوہلی، ناصر محمود خان، سنجیو شرما، اور منظور احمد شامل ہیں۔ اسی طرح مختار احمد، سید ندیم اقبال اندرابی، سلام دین، پیر زاہد احمد، اور منوج کمار کو بھی نئی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
ان کی تعیناتی یونین ٹیریٹری کے مختلف اہم انتظامی شعبوں میں کی گئی ہیں۔کئی دیگر افسران‘ جیسے عبدالخبی، شہزادہ نورالعین، جاوید اقبال بھٹ، عبدالمجید راتھر‘ سوربھ شرما، مینکشی جسروتیا، سگندھی بنوترا، اور غلام محمد خان‘کو بھی ٹرائبل افیئرز، رورل سینیٹیشن، اور مختلف ڈیولپمنٹ اتھارٹیز میں منتقل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ارشادہ اختر، فاروق احمد بندے، ایک اور منوج کمار، اور محمد یاسین شاہ کو بھی نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔
فہرست میں بڑی تعداد میں جونیئر اسکیل افسران بھی شامل ہیں، جن میں سنیل دت، پریتی شرما، ثانیہ ملک، کنچن بالا، روپالی وید، منصور احمد، ورون بھاسن، تجمل یوسف، سونم ورما، کپل دیول، مظفر احمد ملک، ابرار احمد کریپاک، سندیپ سنگھ، افلاق احمد، اکشے شرما، محیت شرما، سونالی اروڑا، اور جوتی چودھری شامل ہیں۔ ان کے سروس ریکارڈ مختلف محکموں کے سپرد کیے گئے ہیں، جہاں انہیں باضابطہ طور پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
یہ وسیع پیمانے پر ردوبدل حکومت کی جانب سے محکموں کی تنظیمِ نو، ذمہ داریوں کی ازسرنو تقسیم، اور جموں و کشمیر میں نظامِ کار کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا عکاس ہے۔ندائے مشرق خبر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لال قلع دھماکہ: تین ڈاکٹر اورمذہبی مبلغ این اے آئی کی اپنی تحویل میں

Next Post

’لاجسٹکس پالیسی ۲۰۲۵ جلد پیش کی جائیگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘
اہم ترین

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘

2026-10-24
یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟
اہم ترین

یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟

2026-10-24
’پاکستان نے کرگل جنگ میں اپنے ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں لینے سے انکار کیا تھا ‘
اہم ترین

’پاکستان نے کرگل جنگ میں اپنے ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں لینے سے انکار کیا تھا ‘

2026-10-24
ارو ناچل میں جھڑپیں :چین گشت کے طے شدہ طریقۂ کار سے منحرف
اہم ترین

ارو ناچل میں جھڑپیں :چین گشت کے طے شدہ طریقۂ کار سے منحرف

2026-10-24
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

 ماہِ اکتوبر کے اختتام تک موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

2026-10-24
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
اہم ترین

لداخ میں لیہہ اور کرگل بلدیاتی  انتخابات۲۱ نومبر کو ہوں گے

2026-10-24
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی کے  خلاف کارروائی‘۲۳ڈمپر ضبط

2026-10-24
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘
اہم ترین

ایل جی سنہا سے۲۰۱۱بیچ کے  آئی ایف ایس افسران کی ملاقات

2026-10-24
Next Post
’لاجسٹکس پالیسی ۲۰۲۵ جلد پیش کی جائیگی‘

’لاجسٹکس پالیسی ۲۰۲۵ جلد پیش کی جائیگی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.