جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

807 دن بعد بابر اعظم کی سنچری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-16
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

اسلام آباد، 15 نومبر (یواین آئی) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بالآخر 807 دنوں کی خاموشی توڑتے ہوئے سنچری بنا ڈالی، جس سے ان کی فارم پر اٹھنے والے سوالات کا خاتمہ ہوگیا اور ان کے مداحوں میں نئی خوشی دوڑ گئی۔بین الاقوامی کرکٹ کی مسلسل 83 اننگز تک سنچری نہ بنانے کے بعد بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 102 رنز کی بھرپور اننگز کھیلی۔ ان کی یہ سنچری نہ صرف پاکستان کے لئے اہم ثابت ہوئی بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی بڑی خوشخبری تھی، جو طویل عرصے سے ان کے بڑے اسکور کا انتظار کر رہے تھے۔
اپنی اس شاندار کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میچ کی چند تصاویر شیئر کیں۔ واضح رہے کہ بابراعظم کی شاندار سنچری کے ساتھ پاکستان سے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا، 289 رنز کا ہدف پاکستان نے دس گیندیں پہلے حاصل کر لیا۔
بابر اعظم نے 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، اس سنچری کے لیے انہوں نے 2 سال 2 ماہ سے زیادہ عرصہ صبر کیا۔
سنچری بنانے کے بعد بابر اعظم نے پہلے ڈریسنگ روم اور پھر آسمان کی طرف دیکھا اور پھر سجدہ کیا۔
ناظرین نے ہر اسٹروک پر انہیں جی بھر کر داد دی، جب انہوں نے سنچری بنائی تو پورے اسٹیڈیم نے انہیں کھڑے ہو کر داد دی۔ آخر میں وننگ اسٹروک بھی بابراعظم ہی کے حصے میں آیا۔
میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ مداحوں کی سپورٹ سے بہت حوصلہ ملا، جو ہدف تھا اس کے مطابق بیٹنگ کی، سنچری اسکور کرنے کے بعد اعتماد بحال ہوا ہے۔ خود پر بھروسہ تھا کہ سنچری اسکور کرنی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’نوگام تھانے میں دھماکہ دہشت گردی نہیں ‘

Next Post

گجرات ٹائٹنز نے رِٹین اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

گجرات ٹائٹنز نے رِٹین اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.