پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکیہ میں استغاثہ کی اردوان کے حریف کیلئے 2 ہزار 430 سال قید کی درخواست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in عالمی خبریں
A A
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

Turkey

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

انقرہ، 12 نومبر (یو این آئی) ترکیہ کے استغاثہ نے منگل کے روز ایک بڑے مقدمے میں استنبول کے قید میئر اکرم امام اوغلو پر 142 الزامات عائد کیے ہیں، عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقدمہ بظاہر 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا کا باعث بن سکتا ہے ۔
ڈان نیوز میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق اکرم امام اوغلو، صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں اور انہیں واحد سیاست دان قرار دیا جاتا ہے جو انتخابات میں اردوان کو شکست دے سکتے ہیں۔
اُن کی مارچ میں گرفتاری نے ترکی میں 2013 کے بعد کی سب سے شدید عوامی بے چینی اور احتجاجی لہر کو جنم دیا تھا۔
تقریباً 4 ہزار صفحات پر مشتمل فردِ جرم میں حزبِ مخالف کے اس مقبول رہنما پر متعدد سنگین الزامات لگائے گئے ہیں، جن میں مجرمانہ تنظیم چلانے ، رشوت ستانی، خورد برد، منی لانڈرنگ، بھتہ خوری، سرکاری ٹھیکوں میں بدعنوانی کے الزمات شامل ہیں۔
ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو’ کے مطابق، ان الزامات کے تحت امام اوغلو کو 2 ہزار 430 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔
ترکیہ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کے سربراہ اوزگُر اوزل نے فردِ جرم کو ‘عدالتی مداخلت’ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ قانونی نہیں بلکہ مکمل طور پر سیاسی ہے ، جس کا مقصد سی ایچ پی کو (جو گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پہلے نمبر پر آئی تھی) روکنا اور امام اوغلو کو 2028 کے صدارتی انتخاب میں امیدوار بننے سے باز رکھنا ہے ۔
یہ فردِ جرم منگل کے روز دائر کی گئی، تاہم عدالت کی سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔
اکرم امام اوغلو، جو اپنی گرفتاری سے قبل ترکی کے سب سے بڑے اور امیر ترین شہر استنبول کے میئر تھے ، اُن پر جاسوسی اور جعلی یونیورسٹی ڈگری کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں، جو ان کے 2028 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر پابندی کا باعث بن سکتے ہیں۔
استغاثہ کے مطابق، امام اوغلو نے مبینہ طور پر 402 افراد پر مشتمل ایک وسیع جرائم پیشہ نیٹ ورک کی قیادت کی جس پر وہ ‘آکٹوپس کی طرح اثر و رسوخ’ رکھتے تھے ۔
فردِ جرم جاری ہونے سے قبل اوزل نے ان الزامات کے حجم اور سنگینی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا کوئی شخص بیک وقت انتخابی دھوکا باز، جعلی ڈگری ہولڈر، چور، دہشت گرد اور جاسوس ہو سکتا ہے ؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ایک بے گناہ شخص پر ان میں سے کسی ایک الزام کا بھی دعویٰ کریں تو یہ ایک بڑی ناانصافی ہوگی، لیکن جب آپ یہ سب الزامات ایک ہی شخص پر لگا دیں، تو یہ خود ایک بڑا جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام اوغلو کا واحد جرم’ یہ ہے کہ وہ اس ملک کے صدر بننے کے خواہاں ہیں!
استغاثہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اعلیٰ اپیل کورٹ میں سی ایچ پی کے خلاف ایک الگ مقدمہ دائر کیا ہے ، جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ جماعت پر پابندی لگانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔ تاہم، پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک علیحدہ بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے عدالت کو بعض بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا ہے مگر یہ دعویٰ درست نہیں کہ وہ پارٹی کی بندش چاہتے ہیں۔
سی ایچ پی پر مارچ 2024 کے بلدیاتی انتخابات میں ترکی کے بڑے شہروں میں کامیابی کے بعد سے دباؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
اب تک سی ایچ پی کے 16 میئرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
اکتوبر میں انقرہ کی ایک عدالت نے 2023 کی پارٹی قیادت کے انتخابات سے متعلق مقدمہ یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ موجودہ قیادت کو ہٹانے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ یہ اقدام اوزل کو پارٹی قیادت سے ہٹا سکتا تھا، جو خود بھی صدر کی توہین سمیت کئی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وینزویلا کی امریکی موجودگی کا مقابلہ کرنے کیلئے تعیناتی شروع

Next Post

امریکہ کا غزہ میں امن فورس قائم کرنے کا منصوبہ، سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
غزہ کے انتظام کی منصوبہ بندی کے تمام عناصر موجود ہیں اور جنگ بندی کے منتظر ہیں : مصر

امریکہ کا غزہ میں امن فورس قائم کرنے کا منصوبہ، سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.