پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعیب خان یو اے ای کی نیشنل کرکٹ ٹیم اور ایشیا رائزنگ اسٹارس ٹورنامنٹ کیلئے منتخب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-11
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم شعیب خان جنہو ں نے اسکول کی تعلیم اور گریجویشن جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کیا تھا اور انٹر یونیورسٹی کرکٹ چمپئن شپ میں یونیورسٹی کی نمائندگی کی تھی،انہیں آئندہ آئی سی سی سی ڈبلیو سی لیگ میں حصہ لینے کے لیے یو اے ای کرکٹ ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے ۔
پروفیسر صائمہ سعید، افسر اعلی،تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جاری ریلیز کے مطابق انہوں نے اپنے کرکٹ کے سفر کا آغاز جامعہ میں ٹین پلس ٹو میں اسکول کی تعلیم کے دوران دوہزار چودہ میں کیا تھا اور ذیشان وصی اورعدیل احمد کے زیر نگرانی تربیت حاصل کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ عدیل کرکٹ کے ساتھی اور ہندوستانی بلے باز ویریندرسہواگ کے دوست رہے ہیں۔
دوہزار سولہ میں شعیب خان کو یونیورسٹی ٹیم میں جگہ ملی جہاں انہوں نے کوچ سنجے گل کی نگرانی اور اس وقت کے کرکٹ صدر پروفیسر نفیس احمد کی منٹورشپ میں نارتھ زون انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نمائندگی کی۔دوہزار سولہ میں انہوں نے بہار کرکٹ ایسوسی ایشن میں خود کو رجسٹر کرالیا جب اس نے بی سی سی آئی سے قومی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی منظوری حاصل کی تھی۔
انہوں نے ایسو سی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز(اے آئی یو) کے منعقدہ انٹر یونیورسٹی کے لگاتار تین انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلے یعنی جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی کے لیے نارتھ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ کے دو سیزن (دوہزار سترہ اور دوہزار اٹھارہ)اور مگدھ یونیورسٹی،بودھ گیا کے لیے ایسٹ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ کے لیے ایک سیزن (دوہزار انیس) کھیلا ہے ۔
شعیب نے متعدد تیز رفتار سنچریاں بنائی ہیں جن سے انہیں دہلی این سی آر کی کارپوریٹ ٹیم کا پسندید ہ بنادیا تھا۔کولاز،یوفلیکس اور ایف سی آئی وہ بڑے کارپوریٹ ہاؤسیس ہیں جنہوں نے انہیں اپنی طرف سے کھیلنے کے لیے ہائر کیا تھا۔
دوہزار اکیس میں شعیب اپنے کرکٹ کے پیشہ ورانہ سفر کو جاری رکھنے کے لیے یونائٹیڈ عرب امارات (یو اے ای) چلے گئے ۔شارجہ میں مقیم رہ کر انہو ں نے امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ملحقہ ٹورنامنٹ بشمول امارات ڈی ففٹی، ڈی ٹوینٹیاور ڈی ٹین مقابلوں میں شریک ہونا شروع کیا جہاں انہوں نے یو اے ای کی سات امارات میں سے ایک اجمان کرکٹ کونسل کی نمائندگی کی۔ متعدد سیزن میں شعیب کی لگاتار بہترین کارکردگی نے انہیں یو اے ای گھریلو سرکٹ میں ایک مقبول کھلاڑی بنادیا۔
اپنے چار سالہ (دوہزار اکیس سے دوہزار پچیس) کے دوران اہم مقامات پر ٹورنامنٹ کھیلے جیسے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم اور آئی سی سی اکیڈمی،دبئی۔
ستمبر دوہزر پچیس میں شعیب کو دبئی کیپیٹلس (یو اے ای فرینچائزی آف دہلی کیپیٹل،آئی پی ایل) نے اپنے ابھرتے کھلاڑی کو ڈولپمنٹ ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا۔گرچہ یکم اکتوبر دوہزار پچیس کومنعقدہ نیلامی آئی ایل ٹی ٹوینٹی میں وہ منتخب نہیں ہوئے ان کے لیے قسمت نے کچھ اور ہی منصوبہ بنارکھا تھا،چند ہی ہفتوں بعد چوبیس اکتوبر دوہزار پچیس کو انہیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو (دوہزار چوبیس۔دوہزار پچیس) ٹرائی سیریز جس میں نیپال، یو ایس اے اور یواے ای شامل تھیں یو اے ای ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے لیے سب سے پہلی نیشنل کال آئی۔یہ مقابلے دبئی میں چھبیس اکتوبر سے پانچ نومبر دوہزار پچیس کے درمیان ہونے تھے ۔
یو اے ای نے ہندوستان میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ دوہزار چھبیس کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جس میں شعیب کو ایک مربتہ پھر کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹیج پر ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔
ابھی حال ہی میں شعیب خان کو دوحہ قطر میں نومبر دوہزار پچیس میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے ۔
شعیب نے اپنی اس کامیابی کے لیے جامعہ سے وابستگی کو اس کا سہرا دیا ہے جس نے ان کی تکنیکی اور ذہنی نظم و ضبط کو بنیا د تعمیر کی ہے ۔جامعہ کے کرکٹ گراؤنڈ سے بین الاقوامی سطح پر ان کے کرکٹ کے سفر سے ان کا عزم، انکسار اور سخت محنت میں یقین اجاگر ہوتاہے جب انہیں اچھے مینٹور ملے جس سے خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتے ہیں۔
شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف نے ان کی کامیابی پر انہیں پرخلوص مبارک دی اور ‘شعیب کی سخت محنت،اپنے کام کے تئیں وقف ہونے کا جذبہ اور کرکٹ کے لیے ان کے جنون نے ان کو منزل دلایا ہے ۔شعیب کا انتخاب ان کی غیر معمولی مہارت اور مستقل مزاجی کی دلیل ہے اور ان کی کامیابی کی کہانی ان کے مادر علمی،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نوجوان صلاحیتیوں کو مہمیز کرنے کا کام کرے گی۔دعا ہے کہ اس شان دار سفر کا آغاز کامیابی اور فخر سے بھر جائے ۔”
پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یو اے ای کی قومی ٹیم میں شعیب کے انتخاب کی تعریف کی اور کہا "نظم و ضبط، توجہ اور ٹیم ورک کی وجہ سے شعیب کو یہ غیر معمولی موقع ملا ہے ۔” انہیں ان کی شان دار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے پروفیسر رضوی نے مزید کہاکہ "یہ انتخاب اسپورٹ سے وابستہ ہمارے نوجوانوں کے غیر متزلزل عہدکو اجاگر کرتاہے ۔میں انہیں ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے اور ان کے مستقبل کے کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔دعا ہے کہ وہ جامعہ کو مزید سرخ رو کریں اور زیادہ اعزازات و اکرامات جیتیں۔”
پروفیسر نفیس احمد،اعزازی ڈائریکٹر، گیمز اینڈ اسپورٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ کے لیے ناموری اور نیک نامی کا باعث ہونے پر شعیب کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔زیادہ اہم بات یہ ہے کہ پروفیسر نفیس، جامعہ میں شعیب کے کرکٹ کھیلنے کے زمانے میں ان کے مینٹوربھی تھے ۔ پروفیسر نفیس نے فون پر انہیں مزید کامیابیوں کے لیے تحریک دی اور شان دار عزم اور سنجیدہ کوششوں کو جاری رکھ کر جامعہ کے ہرفرد کو ناز اں محسوس کرانے کی بھی ترغیب دلائی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار میں دو دہائیوں سے جاری ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے عظیم اتحاد کی حکومت بنائیں: کھڑگے

Next Post

سچ تو یہ ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

سچ تو یہ ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.