جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس سمیت اہم فلسطینی جماعتیں غزہ کا انتظام آزاد ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر متفق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

غزہ، 25 اکتوبر (یو این آئی) حماس سمیت اہم فلسطینی سیاسی جماعتوں نے جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات ایک آزاد ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد حماس کی ویب سائٹ پر جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تمام گروپوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ‘غزہ کی پٹی کا انتظام ایک عارضی فلسطینی کمیٹی کو سونپا جائے گا جو ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہوگی۔’
بیان میں کہا گیا کہ یہ کمیٹی’ عرب برادر ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے روزمرہ زندگی اور بنیادی خدمات کے امور کی نگرانی کرے گی۔’ مزید کہا گیا کہ تمام دھڑوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وہ ایک متحد موقف اختیار کریں گے تاکہ ‘ مسئلہ فلسطین کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔’
انہوں نے تمام فلسطینی قوتوں اور دھڑوں کے ایک اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی تاکہ’ ایک قومی حکمتِ عملی پر اتفاق کیا جائے اور تنظیم برائے آزادی فلسطین (پی ایل او) کو بحال کیا جائے جو فلسطینی عوام کی واحد جائز نمائندہ ہے ۔’
یاد رہے کہ حماس پی ایل او کا حصہ نہیں ہے ، جو طویل عرصے سے اس کی حریف جماعت ‘ الفتح ‘ کے زیر اثر ہے ۔
ایک باخبر ذریعے نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے حماس اور الفتح کے وفود نے قاہرہ میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ’ آئندہ ملاقاتیں جاری رکھی جائیں گی اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں فلسطینی داخلی اتحاد کو منظم کیا جائے گا۔’
اسی دوران مصر کے انٹیلی جنس سربراہ حسن رشاد نے بھی اہم فلسطینی دھڑوں کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی، جن میں اسلامی جہاد (جو حماس کا اتحادی ہے )، ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین، اور پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے نمائندے شامل تھے ، یہ دونوں تنظیمیں پی ایل او کا حصہ ہیں۔
حماس اور الفتح کے درمیان گہری سیاسی رقابت کی ایک طویل تاریخ ہے ، جو 2006 کے انتخابات کے بعد خانہ جنگی کی صورت اختیار کر گئی تھی اور جس نے فلسطینی قومی اتحاد کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ ڈالی تھی۔
دسمبر 2024 میں دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ جنگ کے بعد غزہ کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی، تاہم الفتح کے بعض ارکان نے اس معاہدے پر تنقید کی تھی۔
حماس، جس نے 2007 میں غزہ کا کنٹرول سنبھالا تھا، پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ وہ جنگ کے بعد کے غزہ پر حکومت نہیں کرنا چاہتی، لیکن اس نے اپنے جانبازوں کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے کو مسترد کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ اور چینی صدر کی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع، تجارتی تعلقات پر بات چیت کا امکان

Next Post

کیرالہ میں شدید بارش کی وارننگ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

کیرالہ میں شدید بارش کی وارننگ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.